English   /   Kannada   /   Nawayathi

نیوزی لینڈ کے شہریوں نے ہزارہا ہتھیار پولیس کو جمع کرا دیے

share with us

:21دسمبر2019(فکروخبر/ذرائع)نیوزی لینڈ میں رضاکارانہ طور پر ہتھیار جمع کرانے کی حکومتی مہم جمعہ بیس دسمبر کی نصف شب ختم ہو گئی۔ عام شہریوں کو اپنے آتشیں ہتھیار جمع کرا دینے کی حکومتی ترغیب کرائسٹ چرچ کی مساجد پر دہشتگردانہ حملوں کے بعد دی گئی تھی۔

نیوزی لینڈ میں عام شہریوں نے ایک حکومتی مہم پر عمل کرتے ہوئے پچاس ہزار سے زائد مختلف اقسام کے ہتھیار پولیس کے حوالے کر دیے ہیں۔ اس مہم کا مقصد ملک کو مزید محفوظ بنانا ہے۔ رواں برس مارچ میں کرائسٹ چرچ شہر کی دو مساجد پر کیے گئے دہشت گردانہ حملوں کے بعد ملکی وزیر اعظم نے عسکری اسلحے جیسے ہتھیاروں پر پابندی عائد کر دی تھی۔

پولیس کے مطابق یہ ہتھیار تینتیس ہزار افراد نے جمع کرائے۔ ان میں اکاون ہزار بندوقیں اور پستول بھی ہیں جبکہ ممنوعہ اقسام کے پانچ ہزار دیگر ہتھیار بھی خصوصی ایمنسٹی سکیم کے تحت پولیس کے حوالے کر دیے گئے۔ ان ہتھیاروں میں ستائیس سو رائفلیں ایسی بھی ہیں جن میں ان کے مالکان نے اپنی من پسند تبدیلیاں بھی کروا رکھی تھیں۔\

رضاکارانہ طور پر ہتھیار جمع کرانے کی اس حکومتی مہم کی مدت جمعہ بیس دسمبر کی نصف شب ختم ہو گئی۔ پولیس نے بتایا کہ آخری گھنٹوں میں ایسے ہتھیاروں کو پولیس کے حوالے کر دینے کے رجحان میں غیر معمولی تیزی آ گئی تھی۔ حکام کے مطابق ایسے ہتھیار کی واپسی سے متعلق اب تک کے اعداد و شمار عبوری ہیں، جن میں اضافہ یقینی ہے۔

رواں برس مارچ کے بعد پولیس نے مختلف چھاپوں میں بھی اٹھارہ سو سے زائد بندوقیں اپنے قبضے میں لے لی تھیں۔ یہ چھاپے منظم جرائم پیشہ گروہوں کے ٹھکانوں پر مارے گئے تھے۔ اسی طرح ہتھیار فروخت کرنے والے تاجروں نے بھی سولہ سو ممنوعہ رائفلیں پولیس کو جمع کرا دی تھیں۔ نیوزی لینڈ کی وزیر اعظم آرڈرن کے مطابق اس مہم کے خاتمے کے بعد ملک میں کسی بھی ممنوعہ قسم کے ہتھیار اب کھلے عام دستیاب نہیں ہیں۔

ملکی پولیس کے ڈپٹی کمشنز مائیک کلیمنٹ نے رضاکارانہ طور پر اپنے ہتھیار جمع کرا دینے والے شہریوں کا شکریہ ادا کیا ہے۔ کلیمنٹ کے مطابق اپنے ہتھیار جمع کرا دینا بظاہر ایک مشکل فیصلہ ہوتا ہے، لیکن جن شہریوں نے اس حکومتی مہم میں حصہ لیا، انہوں نے ایک 'مناسب اور بہتر فیصلہ‘  کیا۔ پولیس کے اعلیٰ اہلکاروں نے ملکی وزیر اعظم کے اس موقف کی تصدیق کی کہ اس مہم کے بعد نیوزی لینڈ محفوظ تر ہو گیا ہے۔

اس حکومتی پروگرام پر یہ کہتے ہوئے تنقید بھی کی جا رہی تھی کہ اس مہم کی آڑ میں لوگوں نے اپنے غیر قانونی ہتھیار بھی پولیس کے حوالے کر دیے۔ ناقدین کے مطابق ایسا کرنے سے متعدد افراد نے اپنی غیر قانونی سرگرمیوں کے باوجود اپنا اسلحہ حکام کو واپس تو کر دیا لیکن یوں وہ قانون کو جواب دہ ہونے سے بچ گئے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا