English   /   Kannada   /   Nawayathi

امریکی سینیٹ میں خلائی فوج بنانے کیلئے بجٹ منظور

share with us

واشنگٹن:19دسمبر2019(فکروخبر/ذرائع) امریکی ایوان بالا نے خلائی فوج بنانے کےلیے بجٹ کی منظوری دے دی جس کا تخمینہ 738 ارب ڈالرز ہے۔

تفصیلات کے مطابق امریکی سینیٹ نے خلائی فوج کی تیاری کےلئے دفاعی بجٹ کی منظوری دیدی، امریکی ایوان بالا کی جانب سے منظور ہونے والے دفاعی بجٹ کا تخمینہ 738 ارب ڈالرز ہے جس کے تحت خلائی فوج تیار کی جائے گی۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ امریکی ایوان بالا میں افغانستان میں جنگ سے لے کر روس کے خلاف انٹیلی جنس کوششوں کو بڑھانے تک کئی فوجی سرگرمیوں کے لئے مالی اعانت بھی مل سکے گی۔

ایوانِ بالا کی جانب سے منظور ہونے والے دفاعی بجٹ میں فوجیوں کی تنخواہوں میں 3.1 فیصد اضافہ کیا گیا ہے جبکہ تمام وفاقی ملازمین کے لئے پہلی بار چھٹیوں پر معاوضہ دینے کا فیصلہ بھی کیا گیا ہے۔

دوسری جانب امریکی سینیٹ نے روس جرمنی گیس پائپ لائن کی تعمیر پر پابندیاں عائد کرنے کی بھی منظوری دے دی ہے۔

خیال رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے گزشتہ برس خلاء پر قبضہ کرنے کےلیے خلائی فوج بنانے کا اعلان کیا تھا۔

وہائٹ ہاؤس میں ننیشنل اسپیس کونسل کے اجلاس سے قبل امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ ہم یہ برداشت نہیں کریں گے کہ چین اور روس ہم سے پہلے خلا میں ہوں۔

اس بار خلا پر صرف جھنڈا یا قدموں کے نشان نہیں چھوڑیں گے بلکہ خلا پر قبضہ کریں گے، روس اور چین کو وہاں اپنے قدم جمانے نہیں دیں گے، ہم پر لازم ہے کہ خلا میں امریکی غلبہ ہو۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا