English   /   Kannada   /   Nawayathi

کاتالونیا کی علاقائی حکومت کے سربراہ ڈیڑھ سال کے لیے نااہل، عدالتی فیصلہ

share with us

:19دسمبر2019(فکروخبر/ذرائع)اسپین میں کاتالونیا کے علاقے کی اعلیٰ ترین عدالت نے اس نیم خود مختار خطے کی علاقائی حکومت کے سربراہ کو نافرمانی کے الزام میں مجرم قرار دے دیا ہے۔ ساتھ ہی عدالت نے آج جمعرات کو ان کے کسی عوامی عہدے پر فائز ہونے پر ڈیڑھ سال کی پابندی بھی لگا دی۔ کوئم تورا نامی اس سیاستدان کے خلاف فیصلے کی وجہ ان کی طرف سے ہسپانوی انتخابی کمیٹی کے احکامات کو تسلیم کرنے سے انکار بنی۔ عدالت نے تورا کو تیس ہزار یورو جرمانہ بھی کیا۔ انہیں اس فیصلے کے خلاف اپیل کا حق دیا گیا ہے اور اپیل کی صورت میں اس فیصلے پر ممکنہ عمل درآمد میں کئی مہینے بھی لگ سکتے ہیں۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا