English   /   Kannada   /   Nawayathi

مہاجرین کے مسئلے پر بہتر عالمی ردعمل کی ضرورت، اقوام متحدہ

share with us

:17دسمبر2019(فکروخبر/ذرائع)اقوام متحدہ نے کہا ہے کہ دنیا بھر میں مہاجرین کے مسئلے پر عالمی ردعمل کو ایک بار پھر زیادہ بہتر اور انسان دوست بنانے کی ضرورت ہے۔ عالمی ادارے کے مطابق مختلف بحرانوں کی وجہ سے بےگھر ہونے والے انسانوں کی تعداد مزید بڑھتی جا رہی ہے اور تارکین وطن کے خلاف جارحانہ سوچ کے خاتمے کی بھی اشد ضرورت ہے۔ یہ بات عالمی ادارے کی طرف سے جنیوا میں منگل کے روز کہی گئی۔ جنیوا میں اقوام متحدہ اور سوئٹزرلینڈ کی طرف سے مشترکہ طور پر گلوبل ریفیوجی فورم کا انعقاد کیا جا رہا ہے، جو آج منگل کو شروع ہو کر کل بدھ کو اختتام پذیر ہو گا۔ عالمی ادارے کے ہائی کمشنر برائے مہاجرین فیلیپو گرانڈی نے کہا کہ اس وقت پوری دنیا میں پچیس ملین مہاجرین ایسے ہیں، جو اپنے مسائل کے حل کے لیے اقوام متحدہ کی طرف دیکھ رہے ہیں۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا