English   /   Kannada   /   Nawayathi

گواہاٹی میں شہریت ترمیمی بل کے خلاف زبردست مظاہرہ، پولس نے داغے آنسو گیس کے گولے

share with us

گوہاٹی:11دسمبر2019(فکروخبر/ذرائع)ایک طرف راجیہ سبھا میں شہریت ترمیمی بل پر بحث جاری ہے اور دوسری طرف پورے ملک میں اس بل کے خلاف لوگ سڑکوں پر احتجاجی مظاہرہ کرتے ہوئے نظر آ رہے ہیں۔ آسام میں کئی مقامات پر مظاہرے پرتشدد بھی ہو رہے ہیں۔ تازہ ترین خبروں کے مطابق آسام کے گواہاٹی میں مظاہرہ کر رہی عوام پر پولس نے آنسو گیس کے گولے داغے۔ یہ لوگ مطالبہ کر رہے تھے کہ کسی بھی حال میں شہریت ترمیمی بل 2019 کو پاس نہیں کیا جائے کیونکہ یہ ان کی شناخت اور کاروبار دونوں کے لیے نقصان دہ ہے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا