English   /   Kannada   /   Nawayathi

شام میں روسی طیاروں کی بمباری، 26 افراد ہلاک

share with us

دمشق:08دسمبر2019(فکروخبر/ذرائع) شام کے شمال مغربی صوبہ ادلب میں اسد رجیم اور اس کے اتحادی روس کے ہفتے کے روز مختلف فضائی حملوں میں آٹھ بچّوں سمیت 26 شہری ہلاک اور دسیوں زخمی ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق برطانیہ میں قائم شامی رصدگاہ برائے انسانی حقوق نے اطلاع دی کہ روسی طیارے نے ادلب کے جنوب میں واقع گاؤں البرا پر بمباری کی جس سے ایک بچّے سمیت چار شہری مارے گئے۔

فضائی حملے میں ایک دو منزلہ مکان ملبے کا ڈھیر بن گیا ۔عینی شاہدین نے بتایا کہ امدادی کارکنوں نے ملبے سے ایک شخص کی لاش نکالی ہے، وہ کمبل میں لپٹی ہوئی تھی اور اس کو اسٹریچر پر ڈال کر تباہ شدہ مکان سے باہر لایا گیا تھا۔

انسانی حقوق کی تنظیم کے مطابق اس گاوں کے نزدیک واقع علاقے جبل الزاویہ پر بھی روسی لڑاکا طیارے نے بمباری کی جس سے ایک بچّے سمیت دو افراد مارے گئے۔

شامی فوج نے ہیلی کاپٹروں سے ادلب کے اسی علاقے میں واقع ایک گاوں عبدیتا پرتباہ کن بیرل بم گرائے، ان کے دھماکوں سے 11 شہری ہلاک ہوئے، ان میں تین کم سن بچّے بھی شامل ہیں۔

شامی فوج قبل ازیں بھی باغیوں کے زیر قبضہ علاقوں پر بیرل بموں سے حملے کرتی رہی ہے اور ان خام بموں سے بھاری جانی اور مالی نقصان ہوتا ہے۔رصدگاہ نے مزید بتایا کہ ادلب کے جنوب مشرق میں واقع گاوں باجغس پر شامی فوج کے ایک لڑاکا طیارے کے حملے میں ایک بچّہ کام آیا ہے۔

رصدگاہ جنگ زدہ شام کے مختلف علاقوں میں اپنے رضاکاروں کی فراہم کردہ اطلاعات پر انحصار کرتی ہے، وہ پرواز کے انداز، حملوں میں استعمال کیے گئے بموں سے، روس، شام یا امریکا اور اس کے اتحادی ممالک کے لڑاکا طیاروں کا تعیّن کرتی ہے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا