English   /   Kannada   /   Nawayathi

غزہ میں مختلف اہداف پر اسرائیلی طیاروں کی بمباری

share with us

غزہ:08دسمبر2019(فکروخبر/ذرائع)فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی پر اسرائیلی جنگی طیاروں کی طرف سے متعدد اہداف پر بم باری کی گئی جس کےنتیجے میں متعدد عمارتوں کو نقصان پہنچا ہے تاہم بمباری کے نتیجے میں کسی قسم کے جانی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ملی۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے نامہ نگار کےمطابق صہیونی فوج کے جنگی طیاروں نے ہفتے اور اتوار کی درمیانی شب شمالی غزہ کے مشرقی جبالیا میں متعدد میزائل داغے۔ ان میزائل حملوں کے نتیجے میں غیرمعمولی دھماکے ہوئے۔

ادھر مغربی مغزہ میں بھی اسرائیلی فوج نے مزاحمتی مراکز پربمباری کی تاہم کسی قسم کا جانی نقصان نہیں ہوا ہے۔

ایک فیلڈ آبزر ور نے بتایا کہ غزہ کی پٹی میں فلسطینی مزاحمت کاروں کی طرف سے اسرائیلی طیاروں پر شدید فائرنگ کی گئی۔ہفتے کی شام اسرائیلی فوج نےدعویٰ کیا تھا کہ غزہ کی پٹی سے داغے گئےتین میزائل قریبی یہودی کالونیوں میں گرے ہیں۔

قابض فوج کی طرف سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ غزی سے داغے گئے میزائل سدیروت کے مقام پر گرے جب کہ دو راکٹ آئرن ڈون نے فضاء ہی میں تباہ کردیے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا