English   /   Kannada   /   Nawayathi

اسرائیلی کنیسٹ کے دوبارہ انتخابات کی تاریخ طے کرنے کی منظوری

share with us

مقبوضہ بیت المقدس:04 دسمبر2019(فکروخبر/ذرائع)اسرائیلی الیکشن کمیشن نے حکومت کی تشکیل میں ناکامی کے بعد موجودہ پارلیمنٹ اور سیاسی جماعتوں پر زور دیا ہے کہ وہ تین ہفتوں کے اندر اندر دوبارہ انتخابات کرائیں۔

عبرانی ذرائع ابلاغ کے مطابق الیکشن کمیشن کی ایگزیکٹو ڈائریکٹر اورلی عدس کا کہنا ہے کہ امکان ہے کہ آئندہ سال فروری میں کنیسٹ کے دوبارہ انتخابات کا انعقاد کیا جائے۔

ادھر بلیو وائٹ پارٹی کے پارلیمانی بلاک کے چیئرمین آوی نزانکورن نے کہا ہے کہ ان کی جماعت نئے انتخابات میں حصہ لینے کے لیے تیار ہے۔ تاہم ان کا کہنا تھا کہ اگر ان کی جماعت کنیسٹ کے 61 ارکان کی حمایت حاصل کرنے میں کامیاب ہوجاتی ہے تو ہم الیکشن کی طرف جانے کے بجائے نئی حکومت تشکیل دیں گے۔

اسرائیل کی بڑی سیاسی جماعتیں نیتن یاھو کی سربراہ میں قائم لیکوڈ اور سابق آرمی چیف جنرل ریٹائرڈ بینی گینٹز کی بلیو وائٹ کی قیادت ایک دوسرے پر حکومت کی تشکیل میں رکاوٹ ڈالنے کا الزام عاید کرتی ہے۔

اسرائیل میں رواں سال اپریل میں ہونے والے کنیسٹ کے انتخابات میں کوئی جماعت حکومت تشکیل نہیں دے سکی جس کے بعد 17 ستمبرکو دوبارہ انتخابات کرائےگئے۔ دوسری بار کے انتخابات میں بھی اسرائیل میں حکومت کی تشکیل نہیں کی جاسکی۔ حکومت کی تشکیل میں ناکامی پر بڑی جماعتیں ایک دوسرے کو مورد الزام ٹھہرا رہی ہیں۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا