English   /   Kannada   /   Nawayathi

مودی حکومت حسب وعدہ پیاز کی سپلائی کرتی تو عوام کو پیاز کے آنسو نہیں رونے پڑتے: سسودیا

share with us

نئی دہلی:02 دسمبر2019(فکروخبر/ذرائع)دہلی کے نائب وزیراعلیٰ منیش سسودیا نے پیاز کی قیمت میں اضافے کے لیے مرکز کی مودی حکومت کو ذمہ دار قرار دیتے ہوئے الزام عائد کیا کہ اس نے جان بوجھ کر پیاز کی فراہمی روک دی ہے جس کے نتیجے میں پیاز کی قیمت آسمان چھونے لگی۔

منیش سسودیا نے اتوار کو یہاں پریس کانفرنس میں کہا کہ مودی حکومت نے دہلی کے عوام کو خواہ مخواہ آزمائش میں مبتلا کرنے کے لیے پیازکو مہنگا کردیا ہے۔ اگر مودی حکومت نے وقت پر حسب وعدہ پیاز کی سپلائی کی ہوتی تو عوام کو پیاز کے آنسو نہیں رونے پڑتے اور اس کی قیمت بھی قابو میں رہتی۔ اس دوران دہلی کے اشیائے خوردنی اور فراہمی کے وزیر عمران حسین بھی موجود تھے۔

نائب وزیرا علیٰ نے کہا کہ مودی حکومت نے کیجریوال حکومت کو پانچ دسمبر کو خط لکھ کر مطلع کیا تھا کہ اس کے پاس 56 ہزار ٹن پیاز ہے لہٰذا دہلی کے عوام کو حسب ضرورت پیاز مہیا کروانے کے لیے وہ پیاز خریدے۔ اس کے بعد 09 نومبر تک روزانہ 10 ٹرک پیاز دہلی کو مہیا کروائی گئی لیکن اچانک پیاز کی سپلائی روک دی گئی۔

منیش سسودیا نے کہا کہ پیاز کی سپلائی کیوں روکی گئی؟ اس کی کوئی بھی اطلاع دہلی حکومت کو نہیں دی گئی۔ یہ مرکز کا تعجب خیز فیصلہ تھا اور اس سے واضح ہوتا ہے کہ پیاز کی سپلائی جان بوجھ کر روکی گئی ہے نیز ایک سوچی سمجھی سازش کے تحت اس کی قیمت بڑھائی گئی ہے۔

انہوں نے الزام عائد کیا کہ 24 نومبر کے بعد دہلی کے لیے پیاز کے ٹرک نہیں بھیجے گئے ہیں جس کے نتیجے میں عوام بے حد پریشان ہیں۔ پہلے بھی مودی حکومت سے 10 ٹرک پیاز ہر دن جاری کرنے کی درخواست کی گئی تھی لیکن کبھی اس پر عمل درآمد نہیں ہوا اور تب بھی دہلی کو اوسطاً روزانہ پیاز کے 4 سے 5 پانچ ٹرک ملتے رہے ہیں۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا