English   /   Kannada   /   Nawayathi

وزیر اعلیٰ نتیش کمارکا کشن گنج کے سیلاب زدہ علاقوں کا دورہ

share with us

ایم پی مولانااسرارالحق قاسمی نے میمورنڈم سونپ کر سیلاب متاثرین کی فوری بازآبادکاری کامطالبہ کیا

کشن گنج۔23اگست2017 (فکروخبر/ذرائع )بہار کے وزیر اعلیٰ نتیش کمار نے آج کشن گنج کے سیلاب زدہ علاقوں کا دورہ کرکے سیلاب متاثرین سے ملاقات کی اورراحت وامداد کے کاموں کا جائزہ لیا۔اس موقع پر علاقے کے ایم مولانا اسرارالحق قاسمی نے وزیر اعلیٰ سے ملاقات کرکے کشن گنج و سیمانچل میں سیلاب کی وجہ سے ہونے والے نقصانات سے متعلق جانکاری دیتے ہوئے سیلاب متاثرین کے مابین راحت رسانی و ریلیف کے کاموں میں کی جانے والی ٹال مٹول پر اظہار ناراضگی کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ سے مطالبہ کیاکہ تمام سیلاب زدہ علاقوں میں متاثرین کے لئے فوڈپیکٹ تقسیم کرنے کافوری انتظام کیاجائے۔

اس کے علاوہ مولاناقاسمی نے وزیر اعلیٰ کومیمورنڈم سونپ کر کشن گنج کے سیلاب متاثرین کی فوری بازآبادکاری کامطالبہ کیاہے۔مولانانے بہارحکومت سے مطالبہ کیاہے کہ سیلاب کاپانی کم ہونے کے بعد تما متاثرہ علاقوں میں تیزی سے بیماریاں پھیل رہی ہیں،ان بیماریوں سے لوگوں کو بچانے کے لئے تمام علاقوں میں مفت طبی کیمپ لگایاجائے،سیلاب سے تباہ ہونے والی فصلوں کا معاوضہ دینے کے ساتھ حکومت کسانوں کا قرضہ معاف کرے،سیلاب میں جاں بحق ہونے والے لوگوں کے ورثاکو معقول معاوضہ دیاجائے ،اسی طرح جن لوگوں کے جانور بہہ کر ہلاک ہوگئے ہیں انہیں بھی معاوضہ دیاجائے۔ چوں کہ اس بھیانک سیلاب میں لوگوں کاغلہ اور کھانے پینے کی تمام چیزیں،چاول،دال ،آٹا،گیہوں وغیرہ برباد ہوگئے ہیں اس لئے مولاناقاسمی نے حکومت سے مطالبہ کیاہے کہ تمام سیلاب متاثرین کو کم ازکم تین ماہ تک مفت اناج دیا جائے،تمام سیلاب متاثرین کوپی آرکے طورپر تین تین لاکھ روپے دیے جائیں تاکہ وہ دوبارہ اپنی زندگی معمول پر لانے کے لئے جدوجہد کرسکیں۔ضلع کی لائف لائن کہی جانے والی کشن گنج۔بہادرگنج سڑک پر بلاک چوک کے نزدیک بیلی بریج بنواکر جلد ازجلد آمدورفت اور نقل و حمل کا سلسلہ شروع کروایاجائے۔

بہار کے سیلاب زدگان کے درمیان راحت کاری میں تیزی لائیں مسلم تنظیمیں:ڈی جی چھتیس گڑھ

پٹنہ، 23 اگست2017 (فکروخبر/ذرائع ) چھتیس گڑھ کے ڈی جی اور مولانا آزاد ایجوکیشن فاؤنڈیشن، دہلی کے سابق سکریٹری ایم ڈبلو انصاری (آئی پی ایس) نے مسلم تنظیموں سے اپیل کی ہے کہ وہ سیلاب متاثرہ علاقوں کی نشاندہی کریں اور بلاتفریق مذہب و ملت راحت کاری کریں۔ انہوں نے کہا کہ مسلم تنظیمیں سیلاب متاثرہ علاقوں کی نشاندہی کر سرکاری ایجنسیوں کو آگاہ کریں اور ان کے ساتھ مل کر راحت کاری میں تیزی لائیں۔ انہوں نے کہاکہ سیلاب اترنے کے بعد متاثرہ علاقوں میں بیماریوں کے پھیلنے کا بھی اندیشہ رہتا ہے لہذا تنظیمیں ان علاقوں میں راحت کاری اور خوردنی اشیاء کے ساتھ دواؤں کا بھی بندوبست کریں۔جناب انصاری نے بہار میں سیلاب کی تباہ کاریوں پر تشویش کا اظہار کیا اور کہا ہے کہ وہ بھی اپنی جانب سے ہرممکن تعاون کررہے ہیں اور اپنے تعلقاتی لوگوں سے سیلاب متاثرین کو مدد کی اپیل کررہے ہیں۔انہوں نے کہاکہ میں نے لوگوں سے کہا ہے کہ سیلاب کے دوران جہاں لوگوں کو کھانے پینے کے اشیاء کی قلتوں کا سامنا کرنا پڑتا ہے وہیں سیلاب کے بعد وہ کئی مہلک بیماریوں کا شکار بھی ہوجاتے ہیں لہذا سیلاب متاثرین کے درمیان کھانے پینے کے اشیاء اور کپڑوں کی تقسیم کے ساتھ ساتھ سیلاب کے بعد ہونے والی بیماریوں سے بچاؤ کے لئے دوائیں بھی تقسیم کی جائیں۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا