English   /   Kannada   /   Nawayathi

قابض دشمن کے خلاف اب کھلی جنگ ہوگی: اسماعیل ھنیہ

share with us

غزہ ۔:17نومبر2019(فکروخبر/ذرائع)اسلامی تحریک مزاحمت'حماس' کے سیاسی شعبے کے سربراہ اسماعیل ھنیہ نے کہا ہے کہ قابض صہیونی دشمن کے خلاف ہماری جنگ زمان ومکان کی قید سے آزاد ہے۔ اب دشمن کے خلاف ہرمحاذ پر کھلی جنگ ہوگی۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق اسلامی جہاد کے شہید کمانڈر بہاء ابو العطاء کی تعزیت کے حوالے سے منعقدہ ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے حماس رہ نما نے کہا کہ غزہ پر اسرائیلی فوج کا حالیہ حملہ نہ تو پہلا ہے اور نہ ہی ئہ آخری ہے۔ صہیونی دشمن آئندہ بھی نہتے فلسطینیوں کے خلاف ننگی جارحیت کا مظاہرہ جاری رکھےگا۔ دشمن کے خلاف ہماری طرف سے جوابی کارروائی بھی جارے رہے گی۔

انہوں نے اسلامی جہاد کے کمانڈر ابو العطاء کی جہاد فلسطین کے لیے خدمات کو شاندار خراج عقیدت پیش کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ فلسطینی مزاحمتی فورسز پر مشتمل مشترکہ کنٹرول روم نے دفاعی اور جنگی تیاریوں کے میدان میں اہم پیش قدمی کی ہے۔ دشمن کو جنگ کے بہت سے پہلوئوں پر حیران کیا گیا۔

اسماعیل ھنیہ نے کہا  کہ فلسطینی قوم کے ایک ایک شہید اور اس کے خون کے ایک ایک قطرے کا حساب لیا جائے گا۔ آخری فتح ہماری ہوگی اور شکست دشمن کا مقدر ہوگی۔

انہوں نے کہا کہ اسلامی جہاد اور حماس اور دونوں جماعتوں کے عسکری بازو القدس بریگیڈ اور القسام بریگیڈ مضبوط رشتے میں ایک دوسرے کے ساتھ باندھے ہوئے ہیں۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا