English   /   Kannada   /   Nawayathi

افغانستان: انتخابی نتائج کے اعلان سے کچھ دیر قبل دوبارہ گنتی کا اعلان کر دیا گیا

share with us

11/نومبر 2019(فکروخبر/ذرائع)افغانستان میں 28 ستمبر کو منعقدہ صدارتی انتخابات کے نتائج کے اعلان سے کچھ دیر پہلے انتخابی کمیشن نے ووٹوں کی دوبارہ گنتی کا اعلان کر دیا ہے۔

افغانستان انتخابی کمیشن  کے ترجمان ذبیح اللہ سادات نے اناطولیہ خبر رساں ایجنسی کے لئے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ انتخابی کمیشن کے اراکین کے فیصلے سے ملک بھر کے متعدد انتخابی حلقوں  کے ووٹوں کی دوبارہ سے گنتی کی جائے گی۔

شفاف انتخابی نتائج کے اعلان کے لئے ووٹوں کی دوبارہ گنتی کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے سادات نے کہا ہے کہ ووٹوں کی گنتی کے  دوران تمام امیدواروں کے  نگرانوں کی گنتی مرکز میں موجودگی کا مطالبہ کیا گیا ہے۔

انہوں نے کہا ہے کہ تمام امیدواروں کی طرف سے ووٹوں کی دوبارہ گنتی کی مخالفت کے باوجود موجودہ صدر اور صدارتی امیدوار اشرف غنی اس کے حق میں ہیں۔

تاہم افغانستان انتظامی کمیٹی کے سربراہ اور صدارتی امیدوار عبداللہ عبداللہ  نے کہا ہے کہ ہم دوبارہ گنتی  کے خواہش مند نہیں ہیں۔

عبداللہ عبداللہ نے کہا ہے کہ دوبارہ گنتی کی منسوخی نہ ہونے کی صورت میں ہم انتخابی نتائج کو قبول نہیں کریں گے۔ انتخابی کمیشن کو عوامی رائے کے ساتھ کھیل نہیں کھیلنا چاہیے۔

انہوں نے کہا ہے کہ ہم نہ تو دوبارہ گنتی کے بہانے سے جعلی ووٹوں کو گنتی میں شامل کرنے کی اجازت دیں گے اور نہ ہی ایسی گنتی کے نتائج قبول کریں گے کہ جس میں امیدواروں کے نگران موجود نہ ہوں۔

دوسری طرف صدارتی امیدواروں میں سے گلبدین حکمت یار اور رحمت اللہ نبیل نے بھی جاری کردہ بیانات میں دوبارہ گنتی کی مخالفت کی ہے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا