English   /   Kannada   /   Nawayathi

اسلام عظیم مذہب ، اسلام کی تعلیمات کو عام کرنا ہمارا مقصد حیات ہو:سوامی اگنی ویش

share with us

نئی دہلی :11/نومبر 2019(فکروخبر/ذرائع)اسلام کا فلسفہ توحید اسلام کی روح ہے، اسی فلسفہ نے اسلام کو عظیم مذہب بنایا ہے، اسلام کی تعلیمات کو عام کرنا ہمارا مقصد حیات ہونا چاہیے، ان خیالات کا اظہار سوامی اگنی ویش نے کیا جو ممبئی میں خلافت ہاوس کے جانب سے منعقد سیرت النبی کے اجلاس میں خطاب کر رہے تھے۔

انہوں نے مزید کہا کہ اسلام نے اپنے ماننے والوں کو یہ بھی کہا کہ وہ تمام پچھلی مذہبی کتابوں کا احترام کریں، اور قران مجید پر اعتماد کریں۔ قرآن میں ویدوں کا بھی تذکرہ ہے اس میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ تمام مخلوق خدا کا کنبہ ہے اس لئے میں سب سے پوچھنا چاہوں گا کہ ہم نے مندر، مسجد اور گرجا گھر کیوں بنائے اس کے بعد بھی ہم منقسم کیوں ہوۓ ہیں؟سیاستداں اس کا فائدہ اٹھا رہے ہیں بابری مسجد کے فیصلہ پر سوامی اگنی ویش نے اتحاد کا پیغام عام کیا اور امن کی اپیل کی۔

سوامی نے کہا کہ ” میرے ذہن میں بھگوان کے متعلق بہت کچھ خیالات تھے، میرا گھر ایک مذہبی گھرانہ تھا، مجھے بھوت سے بھی ڈرایا جاتاتھا، کسانوں کو اچھوت سمجھا جاتا تھا، کسان جب ہمارے گھر اتا تو اے باہر ہی بٹھا دیا جاتا اسے اندر انے کی اجازت نہیں رہتی، اور اسکول جاتے وقت جب بلی راستہ کاٹتی تو بدشگونی سمجھتا یہ خیال مجھے میرے گھر سے ملا میرا گھر ایک برہمن تھا، پھر میں نے بذات خود وید اور اپنیشد پڑھی تو مجھے اس بات کا علم ہوا کہ ایک ایشور ہے اور وہ ہمارے کائنات کے ذر ہ ذرہ میں ہے اس کے بعد میں نے بھی بت پرستی نہیں کی اور وحدانیت پر میرا یقین پختہ ہوگیا۔

سوامی اگنی ویش نے کہا کہ محمد صلی اللہ علیہ وسلم کا سب سے بڑا پیغام غلاموں کو آزاد کروانا ہے آج ہمیں بھی اس ملک میں مزدوروں کو انصاف دلانے کےلیے جدوجہد کرنی ہوگی، مزدوروں کے مسئلہ پرمجھے چیف جسٹس رنجن گگوئی نے بولنے تک کا موقع نہیں دیا اگر ہم مظلوموں کےلیے میدان میں نہیں اتریں گے تو کیا ہماری عبادت قبول ہو گی؟ ہمارے ملک کا حال یہ ہے کہ امیر اور امیر ہوتا جا رہا ہے اور غریب اورغریب ہوتا جارہا ہے۔

ایودھیا تنازعہ کے متعلق سپریم کورٹ کے فیصلے پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یہ کیسا انصاف ہے؟ سب کو برابر کا حق ملنا چاہیے یہی اسلام کی تعلیمات ہے۔ محمد صلی اللہ علیہ وسلم نے بت پرستی سے عوام کو نجات دلائی ہے کل سپریم کورٹ نے بھیک کے طور پرمسلمانوں کو جگہ دی مورتیاں رکھنا غلط اور غیر قانونی تھا تو ملزمین کو سزا دی جانی چاہیے۔

 انہوں نے ہندوستان کی ازادی کا تذکرہ کرتے ہوئے کہا کہ “ایک ایک مسلمانوں نے ملک کی آزادی کے لئے قربانیاں دی ہیں مسلمانوں نے تو پاکستان کو ٹھکرا دیا اور ہندوستان کو ہی اپنا وطن مانا“۔ شراب کے حوالے سے اپنا ردعمل اظہار کرتے ہوئے کہا کہ قرآن شریف نے شراب کو ام الخبائث(گناہوں کی بنیاد)کہا ہے لیکن ہم شراب خانوں کے سامنے سے آسانی سے ہمارا گذر ہوتاہے، کیا یہ در ست نہیں ہے کہ آج شراب اور نشیلی چیزوں کے خلاف ایک تحریک چلانے کی ضرورت ہے

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا