English   /   Kannada   /   Nawayathi

عراق: داعش کا سرغنہ گرفتار

share with us

بغداد:10/نومبر 2019(فکروخبر/ذرائع)عراقی سلامتی فورسز نے موصل میں دہشت گرد تنظیم داعش کے سرغناوں میں سے ایک کو گرفتار کر لیا ہے۔عراق کی وزارت دفاع سے جاری کئے گئے بیان کے مطابق موصل کے مرکز سے مشرقی علاقے میں کئے گئے آپریشن  میں داعش کے سرغناوں میں سے "عارف" کوڈ نیم کے دہشت گرد کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔

بیان کے مطابق دہشت گرد کو موصل کے صنعتی محلےسے گرفتار کیا گیا اور تفتیش کے بعد عدالت بھیج دیا  گیا ہے۔دہشت گرد پر عائد الزامات کے بارے میں کوئی معلومات فراہم نہیں کی گئیں۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا