English   /   Kannada   /   Nawayathi

شیو سینا بی جے پی کی تکرار سے کس کا ہوگا فائدہ ؟؟

share with us

ممبئی :10/نومبر 2019(فکروخبر/ذرائع)مہاراشٹر میں جاری سیاسی ہلچل کے درمیان شیو سینا کے رہنما سنجے راؤت کہا ہے کہ اگر کوئی جماعت بھی حکومت سازی پر راضی نہیں ہے تو شیوسینا یہ ذمہ داری اٹھانے کے لئے تیار ہے۔ راؤت نے یہ بھی کہا کہ تمام جماعتوں کے کچھ امور پر اختلافات ہو سکتے ہیں لیکن کانگریس ریاست کی دشمن نہیں ہے، ان کے بیان کے بعد قیاس آرائیاں ایک بار پھر شدت اختیار کر رہی ہیں۔

سنجے راوت کے اس بیان سے کے بعد یہ سوال بھی اٹھ رہا ہے کہ کیا شیوسینا کو دوسری پارٹیوں کی حمایت حاصل ہو گئی ہے؟ اس کا یہ مطلب بھی نکالا جا رہا ہے کہ شیوسینا اب بی جے پی کو حمایت نہیں دینے والی کیوں کہ گورنر نے ہفتے کو بی جے پی کو حکومت سانے کے لئے مدعو کیا ہے۔

دریں اثنا، شیوسینا نے بی جے پی کا موازنہ ہٹلر کی جماعت سے سے کیا ہے۔ شیوسینا نے اپنے ترجمان ’سامنا‘ میں کہا ’’5سال دوسروں کو ڈر دکھا کر حکومت کرنے والا گروہ آج خود خوف زدہ ہے۔ مہاراشٹر کی سیاست مہاراشٹر ہی میں ہونی چاہئے۔ مہاراشٹر دہلی کا غلام نہیں ہے۔‘‘

شیوسینا نے مزید کہا، ’’اس بار ایسی صورتحال ہے کہ ادھو ٹھاکرے فیصلہ کریں گے کہ مہاراشٹر کا وزیر اعلی کون ہوگا۔ ریاست کے بڑے رہنما شرد پوار کا کردار اہم ثابت ہوگا۔ جو کچھ بھی ہو لیکن اس بار وزیر اعلی بی جے پی سے نہ ہو یہ مہاراشٹرا کی آواز ہے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا