English   /   Kannada   /   Nawayathi

عدالت کا فیصلہ خواب کے سچ ہونےکی طرح : ایل کے اڈوانی

share with us

نئی دہلی:10/نومبر 2019(فکروخبر/ذرائع) سابق نائب وزیر اعظم، رام جنم بھومی تحریک کے قائد اور بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے سینئر لیڈر لال کرشن اڈوانی نے ایودھیا کے بابری مسجد رام جنم بھومی زمین تنازعہ پر سپریم کورٹ کے فیصلے کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ یہ خواب کے سچ ہونے جیسا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ایشور نے عوامی تحریک میں شراکت کا موقع دیا تھا جو ہندستان کی آزادی کی تحریک کے بعد سب سے بڑی تحریک تھی جسے سپریم کورٹ نے فیصلے سے کامیاب بنا دیا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ایودھیا میں جو عظیم الشان مندر تعمیر ہوگا وہ ملک کی بھی تعمیر ہوگا۔ ہندوستان اور بیرون ملک رہنے والے کروڑوں ہندووں کے دل میں رام جنم بھومی کو لے کر ایک خاص جگہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ اب چونکہ ایودھیا میں رام مندر کا راستہ صاف ہو گیا ہے تو ایسے حالات میں وقت میں آ گیا ہے کہ ہم تمام اختلافات اور تلخیوں کو درکنار کر کے خیرسگالی اور امن کو گلے لگائیں۔

واضح رہے کہ لال کرشن اڈوانی ان ہندو رہنماؤں میں شامل ہیں جن پر ہجوم کو بابری مسجد کے انہدام کے لئے اکسانے کا الزام ہے۔ اس حوالہ سے ان پر مجرمانہ مقدمہ بھی چل رہا ہے۔ سال 1992 میں بابری مسجد کے انہدام سے قبل اڈوانی نے رتھ یاترا نکالی تھی جس کی وجہ سے پورے ملک کا ماحول بے حد کشیدہ ہو گیا تھا ۔ اڈوانی کی رتھ یاترا کو بی جے پی کے اقتدار تک کا سفر طے کرنے کی وجہ مانا جاتا ہے

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا