English   /   Kannada   /   Nawayathi

آج گاندھی قتل معاملہ میں فیصلہ سنا یا جاتا تو گوڈسے کو قاتل لیکن دیش بھکت کہا جا تا: تشار گاندھی

share with us

نئی دہلی :09نومبر2019(فکروخبر/ذرائع)سپریم کورٹ نے بابری مسجد  رام جنم بھومی زمینی تنازعہ پر اپنا تاریخی فیصلہ سنا دیا ہے ، متنازعہ زمین پر مسلم فریق کا دعوی خارج کرتے ہوئے سپریم کورٹ نے ہندو فریق کو زمین دینے کو کہا ہے ، عدالت نے یہ بھی کہا کہ رام جنم بھومی نیاس کو 2.77ایکڑ زمین کا مالکانہ حق ملے گا ، وہیں سنی وقف بورڈ کو ایودھیا میں ہی ۵ ایکڑ زمین دی جائے گی ، مندر کی تعمیر کے لئے مرکزی حکومت کوتین مہینے کے اندر ٹرسٹ بنانا ہوگا ،اور اس ٹرسٹ میں نرموہی اکھاڑہ کا ایک ممبر شامل ہوگا ، سی جے ائی نے پانچ ججوں کی آئینی بنچ کے ذریعے لیا گیا فیصلہ سناتے ہوئے بتایا کہ شیعہ وقف بوبورڈ کی عرضی خارج کر دیا گیا ہے ،

  عدالت کے اس فیصلے کے بعد تشار گاندھی نے ایک ٹوئٹ میں کہا ہے کہ اگر گاندھی قتل معاملہ میں سپریم کورٹ آج پھر سے شنوائی کرے تو فیصلہ یہی ہوگا کہ ناتھورام گوڈسے ایک قاتل تھے لیکن وہ دیش بھکت بھی تھے ۔

قابل ذکر ہے کہ ایودھیا معاملے میں سپریم کورٹ کے فیصلے پر مہاتما گاندھی کے پڑپوتے تشار گاندھی نے اپنے رد عمل میں کہا کہ اگر مہاتما گاندھی قتل معاملے میں سپریم کورٹ میں آج پھر سے شنوائی ہوتی ہے تو فیصلہ یہی ہوگا کہ ناتھورام گوڈسے ایک قاتل لیکن دیش بھکت تھے

 غور طلب ہے کہ ایودھیا معاملے میں سپریم کورٹ کے فیصلے نے ایودھیا میں متنازعہ مقام پر رام مندر کی تعمیر کی راہیں ہموار کردی ہیں ، کورٹ کے اس فیصلے پر تشار نے یہ کہا ہے کہ اگر گاندھی قتل معاملے میں سپریم کورٹ آج پھر سے شنوائی کرے تو فیصلہ یہی ہوگا کہ ناتھورام گوڈسے ایک قاتل تھے لیکن وہ دیش بھکت بھی تھے 

انہووں نے ایک اور ٹویٹ میں کہا کہ ہر کسی کو خوش کرنا انصاف نہیں ہوتا ہے ، ہر کسی کو خوش کرنا سیاست ہوتی ہے

تشار نے ٹویٹ کیا جب ایودھیا کا فیصلہ سنادیا گیا ہے تو کیا ہم ان اصلی مدعوں کی طرف لوٹ سکتے ہیں جن سے ہمارا ملک گزر رہا ہے  

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا