English   /   Kannada   /   Nawayathi

فلسطینیوں کو انکے حقوق دئیے بغیر امن قائم نہیں ہوسکتا: شیخ تمیم

share with us

دوحہ 06/نومبر 2019(فکروخبر/ذرائع)قطر کے امیر شیخ تمیم بن حمد آل ثانی نے کہا کہ  فلسطینیوں کو انکے قانونی حقوق دئیے بغیر مشرق وسطیٰ میں امن قائم نہیں کیا جا سکتا۔

شوریٰ کونسل سے خطاب کرتے ہوئے شیخ تمیم نے زور دیتے ہوئے کہا کہ بین الاقوامی قانون کی قرار دادوں اور عرب امن منصوبے کے مطابق 1967 کی سرحد کے مطابق آزاد فلسطینی ریاست کا قیام جسکا دارلحکومت مشرقی بیت المقدس ہوگا فلسطینیوں کا حق ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ کچھ علاقائی ممالک کی جانب سے فلسطین کے مسئلے کے حل کے بغیر  اسرائیل کے ساتھ اپنے تعلقات کو بہتر بنانے کی غرض سے اٹھائے جانے والے اقدامات محض دھوکہ ہے۔

  میں مزید پڑھیں  
 https:/urdu.palinfo.com/17227
 جملہ حقوق بحق مرکز اطلاعات فلسطین محفوظ ہیں

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا