English   /   Kannada   /   Nawayathi

ادلیب پر روسی لڑاکا طیاروں اور اسد قوتوں کے حملے، تین بچے جان بحق

share with us

ادلیب06/نومبر 2019(فکروخبر/ذرائع)شام  میں  اسد انتظامیہ اور اس کے حمایتی روس کے لڑاکا طیاروں نے ادلیب کے غیر عسکری علاقے میں سول بستیوں  اور مخالفین کی فرنٹ لائن پر حملے میں ایک ہی کنبے کے تین بچے جان بحق ہو گئے۔

اسد انتظامیہ نے ادلیب کی تحصیل جیسر الاشعوراور جانودیہ ، شیخ سندیان، غنیہ، قفر، باربو دیہاتوں پر فضا اور خشکی سے حملے کیے۔مخالفین کے طیارہ  مشاہداتی ہاوس  کے مطابق روسی لڑاکا طیاروں نے ادلیب کے شیخ مصطفی، نوقیر، حسانہ، الادار الاکبیرہ   پر بمباری کی۔

سول دفاعی تنظیم کے اہلکار علاقے میں امدادی سرگرمیوں میں مصروف ہیں۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا