English   /   Kannada   /   Nawayathi

شمالی شام میں سیف زون قائم کیا جا رہا ہے، محکمہ اطلاعات

share with us

انقرہ:30اکتوبر2019(فکروخبر/ذرائع) ترکی کے امورِ اطلاعات کے مشیر فخرالدین  آلتون  نے اطلاع دی ہے کہ شمالی شام  سے وائے پی جی/ PKK  کے دہشت گرد چاہے انخلاء کریں یا نہ کریں اب روس کی ہمراہی میں وہاں پر 'سیف زون' قائم کر دیا جائیگا۔

آلتون نےاپنی ٹویٹ میں روس کے ساتھ طے پانے والی مطابقت کی روشنی میں دہشت گرد تنظیم  پی کے کے /وائے پی جی   کے سیف زون سے انخلاء کے لیے دی گئی 150 گھنٹوں کی مہلت کے پورے  ہونے  کے  حوالے سے ایک بیان دیتے ہوئے کہا ہے کہ "ترکی اور روس  نے دہشت گردوں کے معینہ علاقے سے پیچھے ہٹنے کے  لیے 150 گھنٹوں  کی مہلت دی تھی جو کہ اب پوری ہو چکی ہے۔  اب کے بعد دہشت گرد وہاں سے انخلاء  کریں یا نہ کریں مشترکہ گشتی کاروائیوں کے ذریعے علاقے میں محفوظ علاقہ قائم کر دیا جائیگا۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا