English   /   Kannada   /   Nawayathi

نیتن یاھو نے خود ایک اور وزارت سنبھال لی

share with us

مقبوضہ بیت المقدس:28اکتوبر2019(فکروخبر/ذرائع)اسرائیل کے عبرانی اخبار'ہارٹز' نے اپنی رپورٹ میں بتایا ہے کہ وزیر اعظم  بنجمن نیتن یاھو نے سمندر پار شہریوں کی امور کی وزارت سنبھال ہے۔

خیال رہے کہ نیتن یاھو اس وقت وزارت عظمیٰ کے ساتھ 4 دیگر وزارتیں سنھبالے ہوئے ہیں۔نیتن یاھو قائم مقام وزیر برائے بیرون ملک شہری تعینات کیے گئے ہیں۔ گذشتہ جون میں نفتالی بینٹ نے اس وزارت سے استعفیٰ دے دیا تھا۔

اس وقت نیتن یاھو کے پاس دفاع، صحت، حکومتی امور کے ساتھ لیبر، رفاع اور سماجی بہبود کی وزارتوں کے قلم دان بھی ہیں۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا