English   /   Kannada   /   Nawayathi

نیو یارک کے 5 دفاتر پر بم حملوں کی دھمکیاں

share with us

نیو یارک :28اکتوبر2019(فکروخبر/ذرائع) امریکہ کے نیو یارک شہر میں  فائر بریگیڈ اور ہنگامی طبی مداخلت  کے 5مراکز  پر بم حملوں کی دھمکیاں دی گئی ہیں۔

نیو یارک محکمہ پولیس  کے ذرائعوں  کے حوالے سے شائع خبروں میں اطلاع دی گئی ہے کہ مان ہٹن علاقے میں واقع فائر بریگیڈ اور ہنگامی طبی مداخلت  کے 5مراکز   پر بروز اتوار سہہ پہر ساڑھے تین بجے کے قریب بم حملوں کی  دھمکیاں  موصول ہوئی ہیں۔

جس پر پولیس نے قلیل مدت کے اندر مذکورہ عمارتوں کو خالی کرا لیا۔

محکمہ فائر بریگیڈ کے ترجمان جیمز لانگ  نے بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ"ان دھمکیوں  میں  ذکر کردہ دفاتر میں تحقیقات کی گئی ہیں، جن  کے بعد بم کی مخبری کے جھوٹ ہونے کا تعین ہوا  ہے، اس کاروائی میں کسی قسم کا کوئی نقصان نہیں ہوا۔ "

ادھر نیو یارک پولیس نے  بھی اعلان کیا ہے کہ ان دھمکیوں کے پیچھے کونسے عناصر کار فرما ہونے پر تفتیش کی  جا رہی ہے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا