English   /   Kannada   /   Nawayathi

داعش سرغنہ البغدادی اسلام اور انسانیت کا دشمن تھا ، ترکی نے بغدادی کی ہلاکت کا کیا خیر مقدم

share with us

انقرہ ترک صدررجب طیب ایردوان نے کہا کہ ترکی نے  دہشت گردتنظیم  داعش کے سرغنہ  بغدادی کی ہلاکت پرخیر مقدم کیا ہے۔صدر ایردوان نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹرپر داعش کے سرغنہ بغدادی کے قتل کے بارے میں ایک بیان  جاری کیا ہے۔

صدر ایردوان  نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ  داعش کے  سرغنہ کی ہلاکت دہشت گردی کے خلاف مشترکہ جدو جہد  کے نتیجے میں عمل میں آئی ہے۔  انہوں نے کہا کہ  دہشت گرد تنظیموں  داعش، پی کے کے اور وائی پی جی  کے خلاف جدو جہد میں سب سے بھار ی قیمت ترکی ہی نے ادا کی ہے جس پر ترکی اس ہلاکت کا خیر مقدم کرتا ہے۔ 

ساتھ ہی دفترِ خارجہ کے ترجمان حامی آکسوئے    کا کہنا ہے کہ دہشت گرد تنظیم داعش کا سرغنہ ابو بکر  الابغدادی، انسانیت، دین ِ اسلام اور ترکی کے سب سے بڑے دشمنوں میں سے ایک تھا۔

حامی آکسوئے نے بغدادی کی ہلاکت  سے متعلق ایک سوال کا تحریری جواب دیتے ہوئے  مندرجہ ذیل  جائزے  پیش کیے۔

"ابو بکر  الابغدادی  بنی نو انسانوں، دین اسلام اور ترکی کے دشمنوں میں  نمایاں ترین تھا۔  ترکی نے داعش کے  خلاف جنگ  میں  بین الاقوامی اتحاد  کےفعال ترین   اراکین میں سے ایک کے  طور پر ، اس دہشت گرد کی قائم کردہ دہشت گرد تنظیم اور اس کی بیہودہ ذہنیت کے خلاف فرنٹ لائن  پر جنگ کی ہے۔  اب کے بعد بھی داعش اور پی وائے ڈی  جیسی دہشت گرد تنظیموں کے خلاف ہماری  جنگ  بلا کسی تعطل کے جاری رہے گی۔ "

انہوں نے کہا کہ  انہیں یقین ہے کہ اتحاد کی روح کے تحت دہشت گردی کے خلاف پرعزم جدوجہد سے پوری انسانیت  کے لیے امن قائم  کرنے میں مدد ملے گی۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا