English   /   Kannada   /   Nawayathi

چشمہ امن اور فرات ڈھال آپریشن والے علاقے میں دہشت گردی کے حملے

share with us

:28اکتوبر2019(فکروخبر/ذرائع)شام کے شمال میں چشمہ امن اور فرات ڈھال آپریشن والےعلاقے میں دہشت گردی کے حملوں میں 2 سویلین  ہلاک اور 10 زخمی ہوگئے ہیں۔

ترکی کی جانب  سے شروع کردہ  چشمہ  امن  آپریشن  کے دائرہ کار میں   دہشت گرد تنظیم   وائی پی  جی /پی کے کے حملوں  سے محفوظ بنائے گئے علاقے چوبان  بے اور سولوک  کے علاقے    پر دہشت گردی کے حملے کیے گئے ہیں۔

تل ابیض کے جنوب مشرق میں ضلع سولوک میں بموں سے لدی گاڑی میں ہوئے دہشت گردانہ حملے میں ایک شہری اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھا اور سات شہری زخمی ہوگئے۔

جنوبی چوبان بے   میں ترکی اور شام کی سرحدپر ایک  سڑک پر نصب بارودی سرنگ   کے پھٹنے کے نتیجے میں   ایک شہری  ہلاک   ہوگیا ہے۔ حملے میں زخمی ہونے  تین  شہریوں کو علاج کی غرض سے   چوبان بے ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔  

حملے کے مقامات پر  شامی نیشنل آرمی (ایس ایم او) کے فوجی اور مقامی سکیورٹی فورسز ، جو حملوں کی جگہ پر پہنچ چکے ہیں  کے مطابق  یہ حملے دہشت گرد تنظیم وائی پی جی / پی کے  کی جانب سے کروائے  جانے سے آگاہ کیا گیا ہے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا