English   /   Kannada   /   Nawayathi

کیلیفورنیا کی جنگلاتی آگ بے قابو ہوتی ہوئی

share with us

کیلیفورنیا :28اکتوبر2019(فکروخبر/ذرائع)امریکی ریاست کیلیفورنیا کی جنگلاتی آگ خشک موسم اور تیز جھکڑوں کی وجہ سے پھیلتی جا رہی ہے۔ صرف کنکاڈے کے علاقے میں تین ہزار فائر فائٹرز آگ کو قابو کرنے کی جد و جہد جاری رکھے ہوئے ہیں۔ کنکاڈے کا اسی فیصد رقبہ آگ نے تباہ کر دیا ہے۔ مقامی انتظامیہ نے آگ پھیلنے کے خطرے کے تحت ہیلڈز برگ اور ونڈسر کے ایک لاکھ اسی ہزار افراد کو فوری طور پر گھر بار چھوڑ دینے کی ہدایت کی ہے۔ یہ بھی بتایا گیا کہ آگ نے پچاس ہزار ایکڑ رقبے کو جلا کر خاکستر کر دیا ہے۔ آگ پھیلنے کی وجہ سے گیس اور بجلی کی فراہمی کو روک دیا گیا ہے۔ اس باعث تقریباً ساڑھے نو لاکھ افراد متاثر ہوئے ہیں۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا