English   /   Kannada   /   Nawayathi

چوری کے جرم میں شہری کی انگلیاں کاٹ دی گئیں

share with us

تہران :27اکتوبر2019(فکروخبر/ذرائع) ایرانی حکا م کی وضاحت دیتے ہوئے کہا کہ لوگوں میں جرم کرنے سے ڈر پیدا کرنے کے لیے یہ بہترین طریقہ ہے۔

تفصیلات کے مطابق انسانی حقوق کی عالمی تنظیم ایمنسٹی انٹرنیشنل نے چوری کے جرم میں ایک شہری کے ہاتھ کی انگلیاں کاٹنے پر ایرانی حکام کی مذمت کی ہے۔

ایک بیان میں ایمنسٹی نے کہاکہ ایران کے شمالی صوبے مازندران کی ایک جیل میں ایک شہری کی انگلیاں کاٹنا تشدد کی ایک نہایت قبیح صورت ہے۔

انسانی حقوق کی بین الاقوامی تنظیموں کے احتجاج کے باوجود ایرانی حکام کا کہنا تھا کہ لوگوں میں جرم کرنے سے ڈر پیدا کرنے کے لیے یہ بہترین طریقہ ہے۔تاہم اس طرح کی سزاﺅں کی خبریں کم ہی سامنے آتی ہیں۔

ایمنسٹی کے مشرق وسطیٰ اور شمالی افریقہ کے لیے ڈپٹی ڈائریکٹر صالح حجازی نے جمعرات کو ایک بیان میں کہا کہ اس طرح سوچے سمجھے منصوبے سے ’کسی کو معذور اور جسمانی طور پر ناکارہ کرنا انصاف نہیں ہے۔‘

ان کا کہنا ہے کہ یہ انسانی تکریم پر ایک خوفناک حملہ ہے۔ ’اس ظالمانہ عمل کو ختم کرنے کے لیے ایران کی تعزیرات میں اب اصلاحات ناگزیر ہوچکی ہیں۔‘

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا