English   /   Kannada   /   Nawayathi

پاکستان کی بوکھلاہٹ : ہندوستان کو نیوکلیائی جنگ کی گیدڑ بھبکی

share with us

اسلام آباد:22اکتوبر2019(فکروخبر/ذرائع)دہشت گردانہ کیمپ پر حملے کے بعد پاکستان بوکھلا گیا ہے۔ وہاں کے وزیر ریل شیخ رشید نے ایک مرتبہ پھر سے ہندستان کو نیوکلیائی جنگ کی دھمکی دی ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ اب دونوں ممالک کے درمیان توپ ٹینک  نہیں چلیں گے بلکہ نیوکلیائی  جنگ ہوگی۔

شیخ رشید نے ایک پریس کانفرنس میں ہندستان اور پاکستان کے درمیان جاری کشیدگی پر بیان دیتے ہوئے کہا"یہ اس ملک کو سیریس تھریٹ ہے، یہ روایتی جنگ نہیں ہوگی جو عقل کے اندھے یہ سمجھ رہے ہیں کہ 4۔6 دن تک ٹینک۔ توپ چلیں گے یا فضائی حملے ہوں گے اور بحریہ کے گولے چلیں گے۔ ایسا بالکل نہیں ہوگا بلکہ سیدھے سیدھے نیوکلیائی جنگ ہوگی۔  جیسا حملہ ہوگا ہم اس قسم کا اسلحہ استعمال کریں گے"۔

یہ  پہلا  موقع  نہیں  ہے جب  پاکستان  کے  وزیر ریل  شیخ  رشید  نے  ہندستان  کو  نیوکلیائی  جنگ  کی دھمکی  دی  ہے۔  اس  سے  پہلے بھی جموں۔کشمیر  سے  آرٹیکل 370 کی منسوخی کے بعد سے ہی وہ چرچا میں آئے تھے۔ رشید نے کہا تھا کہ پاکستان کے پاس 125-250 گرام کے نیو کلیئر بم ہیں جو ایک محدود علاقے کو اپنا نشانہ بنا سکتے ہیں۔

 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا