English   /   Kannada   /   Nawayathi

مہاراشٹرا ہریانہ میں اسمبلی انتخابات کے لئے ووٹنگ جاری

share with us

نئی دہلی:21اکتوبر2019(فکروخبر/ذرائع)مہاراشٹر اور ہریانہ میں اسمبلی انتخابات کے لیے آج سات بجے سے ووٹنگ شروع ہو گئی ہے، اس کے علاوہ ملک کی 17 ریاستوں اور ایک مرکز کے زیرانتظام علاقہ کی اسمبلی اور دو لوک سبھا سیٹوں کے لیے ووٹ ڈالے جا رہے ہیں۔
وزیراعظم مودی نے رائے دہندگان سے بڑی تعداد پولنگ کی اپیل کی ہے۔وزیراعظم مودی نے سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر پر لکھا: ‘ہریانہ اور مہاراشٹر میں اسمبلی انتخابات ہو رہے ہیں۔ بھارت کے مختلف حصوں میں ضمنی انتخابات بھی ہو رہے ہیں۔ ان ریاستوں کے ووٹروں سے میری اپیل ہے کہ بڑی تعداد میں ووٹ ڈالیں اور جمہوریت کو مضبوط کریں۔ مجھے امید ہے کہ نوجوان بڑی تعداد میں ووٹ ڈالیں گے۔’مہاراشٹر، ہریانہ میں ووٹنگ کا آغازمہاراشٹر وہریانہ اسمبلی سیٹوں کے لیے ووٹنگ کا عمل شروع ہوچکا ہے، مہاراشٹر میں 95، 473 پولنگ مراکز قائم کیے گئے ہیں۔مہاراشٹر اسمبلی الیکشن کی تمام تیاریاں مکمل ہو گئی ہیں اور آج کی پولنگ میں ریاست کے 288 اسمبلی نشستوں پر مجموعی طور پر 3237 امیدواروں کی قسمت کا فیصلہ ای وی ایم میں بند ہو جائے گا۔مہاراشٹر میں اسمبلی انتخابات کے لیے آج صبح سات بجے سے ووٹنگ کا عمل شروع ہوگیا ہے، یہاں کل 8،95،62،706 رجسٹر ووٹرز ہیں۔تمام ہی پولنگ مراکز پر رائے دہندگان کے لیے پینے کا پانی، ضعیف ووٹروں کے لیے وہیل چیئر اور دگر سہولیات کا نظم کیا گیا ہے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا