English   /   Kannada   /   Nawayathi

چلی میں پر تشدد مظاہرے، حکومت نے میٹرو کے کرائے میں اضافہ معطل کر دیا

share with us

سینٹیاگو:20اکتوبر2019(فکروخبر/ذرائع)چلی کے صدر سیباستیان پانیئيرا نے ہفتے کے روز اعلان کیا کہ وہ سب وے يا زير زمين ٹرين کے کرایوں میں اضافے کا فیصلہ واپس لے رہے ہیں۔ قبل ازیں صدر کی جانب سے دارالحکومت سینٹیاگو میں پیر چودہ اکتوبر سے جاری پرتشدد مظاہروں کی غیر معمولی صورت حال سے نمٹنے کے لیے ایمرجنسی نافذ کر دی گئی تھی۔ حکام کے مطابق سینٹیاگو کی ایک سپر مارکيٹ کو نذر آتش کرنے کے تازہ واقعے میں تین افراد ہلاک ہو گئے ہيں۔ اب تک کی جھڑپوں میں ایک سو چھپن پولیس اہلکار اور گیارہ شہری زخمی ہو چکے ہيں جبکہ تین سو سے زائد افراد کی گرفتاریاں بھی عمل میں آ چکی ہيں۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا