English   /   Kannada   /   Nawayathi

امریکہ اور ترکی کے مابین معاہدہ شمالی شام کے لیے فائدہ مند ثابت ہو گا، سیکرٹری جنرل نیٹو

share with us

نیویارک :19اکتوبر2019(فکروخبر/ذرائع)نیٹو کے سیکرٹری جنرل ینز اسٹولٹن برگ  کا کہنا ہے کہ ترکی اور متحدہ امریکہ کے مابین  معاہدہ  شام  کے شمال مشرقی علاقوں میں کشیدگی میں گراوٹ لانے میں  معاون ثابت ہو گا۔

اسٹولٹن برگ نے بیلجین دارالحکومت برسلز میں امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو کے ہمراہ ایک مشترکہ پریس کا نفرس کا اہتمام کیا۔

سیکرٹری  جنرل نے بتایا کہ پومپیو نے انہیں  ترکی اور امریکہ کے مابین طے پانے والے معاہدے کے  بارے میں آگاہی کرائی ہے اور شام میں نیٹو کے دو اتحادی ممالک کے مابین مصالحت ایک خوش آئند اور تسلی بخش اقدام ہے۔

انہوں نے ماضی قریب میں ترکی  کا دورہ کرنے کی یاد دہانی کراتے ہوئے کہا کہ انہوں نے پومپیو سے ملاقات میں  بتایا ہے کہ   ترکی ایک عدم استحکام  سے دوچار خطے میں  فرنٹ لائن  پر ہے اور یہ   اپنے تمام تر اتحادیوں میں سب  سے زیادہ دہشت گردی کا نشانہ بننے والا ملک ہے۔

ترکی کے بیک وقت  بھاری تعداد میں پناہ گزینوں کی میزبانی کرنے پر بھی زور دینے والے اسٹولٹن برگ نے  بتایا کہ ترکی  کے خدشات حق بجانب ہیں۔

امریکی وزیر خارجہ پومپیو نے بھی اس موقع پر ترکی میں ہونے والے مذاکرات کے  بارے میں نیٹو  کے رکن ممالک کو معلومات فراہم کرنے کی اہمیت  کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ  انہوں نے حاصل کردہ کامیابیوں اور پیش رفت حاصل کرنے  کی ضرورت ہونے والے معاملات سے آگاہی کرائی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ  صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے قبل کی حکومت کے دور میں  شام میں لاکھوں انسان اپنی جانوں سے ہاتھ بیٹھے تھے۔ ان حالات کا بوجھ  ہمارے اتحادی ملک ترکی پر پڑا ہوا ہے، 3 تا 4 ملین شامی پناہ گزینوں کا بوجھ   کافی زیادہ ہے،  یورپی ممالک کو ا س مسئلے میں کس طرح کی خدمات ادا کر سکنے پر سنجیدگی سے غور کرنا چاہیے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا