English   /   Kannada   /   Nawayathi

ایودھیا کیس :ہر حال میں آج پوری ہو بحث ،سی جے ائی کی دونوں فریق سے دوٹوک ، آج ختم ہوگی سماعت ،جلد آئے گا فیصلہ ,

share with us

:16اکتوبر2019(فکروخبر/ذرائع)بابری مسجد معاملہ میں اب فیصلہ کی گھڑی قریب آ گئی ہے۔ سپریم کورٹ نے بدھ کے روز سماعت پوری ہونے کی امید جتائی ہے۔ سپریم کورٹ نے منگل کو سماعت کے دوران کہا کہ کل بدھ کو ایودھیا تنازعہ معاملہ میں وہ سماعت مکمل کرنے کی کوشش کرے گا۔ اس کے لئے اس نے دونوں فریقوں کو دلیلیں دینے کے لئے کہا ہے۔

چیف جسٹس رنجن گگوئی کی زیر صدارت پانچ ججوں کی آئینی بینچ پچھلے 39 دنوں سے بابری مسجد۔ رام جنم بھومی کے مقدمہ کی سماعت کر رہی ہے۔ اس سے پہلے 18 اکتوبر کو دلیلیں ختم کرنے کا وقت مقرر کیا گیا تھا۔ لیکن سی جے آئی نے منگل کو اشارہ دیا ہے کہ جمعرات کی بجائے بدھ کو سماعت مکمل کرنے کی کوشش کریں گے۔

وہیں معاملہ کی سماعت کے دوران منگل کو سپریم کورٹ میں ہندو فریق نے دلیل دی کہ ایودھیا میں بھگوان رام کے جنم استھان پر مسجد کی تعمیر کرکے مغل بادشاہ بابر کے ذریعہ کی گئی تاریخی بھول کو اب سدھارنے کی ضرورت ہے ۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا