English   /   Kannada   /   Nawayathi

مصری سیکورٹی فورسز کی کارروائی میں 15 مشتبہ جنگجو ہلاک 

share with us


قاہرہ:30/ ستمبر 2019(فکروخبر/ذرائع)مصر کے شورش زدہ علاقے جزیرہ نما سیناء  میں سیکورٹی فورسز نے ایک کارروائی میں 15 مشتبہ جنگجوؤں کو ہلاک کردیا ہے۔مصر کی وزارت داخلہ نے ایک بیان میں کہا ہے کہ سکیورٹی فورسز اور جنگجوؤں کے درمیان بحرمتوسط کے کنارے واقع شہر العریش میں جھڑپ ہوئی ہے۔سکیورٹی اہلکاروں نے جب العریش میں مشتبہ جنگجوؤں کے ٹھکانے پر دھاوا بولا تو انھوں نے فائرنگ شروع کردی تھی اور وہ جوابی فائرنگ میں مارے گئے ہیں۔تاہم جنگجوؤں کی فائرنگ سے کوئی پولیس اہلکار زخمی نہیں ہوا ہے۔ بیان میں یہ نہیں بتایا گیا ہے کہ یہ جھڑپ کب ہوئی تھی۔اس واقعے سے تین روز قبل بئرالعبد کے علاقے میں داعش کے ایک چیک پوائنٹ پر حملے میں 1 شہری اور8فوجی ہلاک ہوگئے تھے۔سکیورٹی فورسز کی جوابی کارروائی میں 15 جنگجو مارے گئے تھے۔
 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا