English   /   Kannada   /   Nawayathi

مسجد اقصیٰ کے مقدس مقامات کی بے حرمتی

share with us

فلسطین:30/ ستمبر 2019(فکروخبر/ذرائع)یہودیوں کے مذہبی تہوار کی آڑ میں سیکڑوں یہودی آباد کارمسجد اقصیٰ میں داخل ہوگئے اورمقدس مقامات کی بے حرمتی کی۔فلسطین کی سرکاری نیوز ایجنسی 'وفا' کے مطابق اتوار کو دو سوسے زاید یہودی آباد کار پولیس کی فول پروف سکیورٹی میں قبلہ اول میں داخل ہوئے اور مذہبی رسومات کی ادائیگی کی آڑ میں مقدس مقام کی بے حرمتی کا ارتکاب کیا۔

مسجد اقصیٰ پردھاوا بولنے والے یہودی آباد کاروں کی قیادت صہیونی حکومت کے وزیر زراعت اور شدت پسند مذہبی لیڈر اوری ارئیل نے کی۔
اسرائیل کے سخت گیر اور انتہا پسند مذہبی رکن کنیسٹ یہودا گلیک بھی قبلہ اول پردھاوا بولنے والوں میں شامل تھے۔
اس موقع پر مسجد کے محافظوں نے یہودیوں کو قبلہ اول میں داخل ہونے سےروکنے کی کوشش کی تو یہودیوں نے انہیں زدو کوب کیا۔
اسرائیلی پولیس نے بھی فلسطینی محافظوں کو پیچھے دھکیل دیا اور یہودی آباد کاروں کو آزادی کے ساتھ مسجد میں گھومنے کی اجازت دی گئی۔یہودی آباد کاروں کی قبلہ اول پر جارحانہ داخلے کے وقت فلسطینیوں کی بڑی تعداد بھی مسجد اقصیٰ میں جمع ہوگئی۔ فلسطینیوں نے یہودیوں کو روکنے کی کوشش کی مگر قابض فوج نے فلسطینیوں کو تشدد کا نشانہ بنایا۔

یاد رہے کہ اسرائیلی حکومت نے سنہ 2003ء کے بعد سے یہودی آباد کاروں کو مسجد اقصیٰ میں داخلے کی اجازت دےرکھی ہے۔ جمعہ اور ہفتہ کے سوا باقی ایام میں اسرائیلی فوج اور پولیس کی سیکیورٹی میں یہودی آباد کار مسجد اقصیٰ میں داخل ہوکر اس طرح کی حرکتیں کرتے ہیں۔

عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ یہودی آباد کاروں کی اشتعال انگیزی کے باعث مسجد اقصیٰ میں کشیدگی پائی جاتی ہے۔ مسجد اقصیٰ کے تمام داخلی اور خارجی راستوں پر صہیونی فوج اورپولیس کی بھاری نفری تعینات ہے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا