English   /   Kannada   /   Nawayathi

شمالی شام میں حفاظتی علاقے کے قیام کے حوالے سے امریکہ کا موقف تسلی بخش نہیں

share with us

انقرہ :29/ ستمبر 2019(فکروخبر/ذرائع)ترک وزیرِ خارجہ میولود چاوش اولو  نے شمالی شام میں ترکی کی سرحدوں کے جوار میں سیف زون کے بارے میں اظہارِ خیال کرتے ہوئے کہا کہ"اس حوالے سے حالیہ پیش رفت ہمارے لیے تسلی بخش نہیں"۔

ترک وزیر نے نیو یارک میں ترک   میڈیا کو اپنی مصروفیات کے حوالے سے بریفنگ دی۔

شمالی شام میں سیف زون  کی تشکیل کے بارے میں  بیانات دیتے ہوئے جناب چاوش اولو نے بتایا کہ  ترکی کا اصل مقصد دہشت گردوں کا اس علاقے سے اخراج اور مکمل طور پر صفایا ہے،  امریکہ نے اس ضمن میں ضمانت دے رکھی ہے جسے اسے پورا کرنا ہوگا۔  دہشت گردوں کے اخراج کے بعد قائم کیے جانے والے علاقے میں  فرائض سنبھالنے والے حفاظتی دستے ہوں یا پھر منتظمین، ہم اس معاملے میں امیرکہ وہاں کے مقامی عناصر  کے ہمراہ مقامی عوام کے لیے کام کریں گے لیکن ہم وائے پی جی/PKK /پی وائے ڈی سے کوئی ڈیل نہیں کریں گے۔ حفاظتی علاقے کے قیام کے بعد وہاں پر لوٹنے کے خواہاں شامی  مہاجرین کو امداد فراہم کرنے کی ضرورت پیش آئے گی۔  اگر ہم ان عوامل کو مل جل کر کرنے سے قاصر رہے تو پھر ایک ہی متبادل باقی بچتا ہے اور یہ علاقے میں ترک فوج کی کاروائی اور وہاں سے دہشت گردوں کی صفائی ہے۔

امریکہ کو حفاظتی علاقے کے معاملے میں دی گئی مہلت کے پورا ہونے کے حوالے سے ایک سوال کے جواب میں ترک وزیر نے بتایا کہ "یہ شیڈول  دو ہفتوں پر محیط نہیں ہے، ہم موجودہ پیش رفت سے مطمئن نہیں ہیں جس کا اظہار ہم نے امریکی مخاطبین سے واضح طور پر کر دیا ہے، لہذا اگر ٹال مٹول سے کام لینے  کا عمل جاری رہا تو ہم خود اس کا حل چارہ نکال لیں گے۔

انہوں نے سعودی مقتول صحافی جمال خاشقجی   کے معاملے پر بات کرتے ہوئے بتایا کہ سعودی ولی عہد   پرنس محمد بن سلمان  کی جانب سے اس  واقع کی ذمہ داری قبول کرنا اہم  ہے تا ہم یہ ناکافی ہے۔

ترک وزیر کا کہنا تھا کہ"ایک معصوم انسان کا بڑے بیانک طریقے سے قتل ہوا ہے، جس کے قاتلوں کا بھی تعین ہو چکا ہے۔ ان کوقانون کے سامنے اس مذموم حرکت کا جواب دینا ہو گا اور سعودی عرب  کو بھی اس معاملے میں شفافیت کا مظاہرہ کرنا چاہیے۔ تا حال جواب نہ ملنے والے متعدد سوالات موجود ہیں۔ ہماری واحد تمنا  اس قتل کے تمام تر حقائق کا پردہ چاک کرنا ہے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا