English   /   Kannada   /   Nawayathi

امریکی انتخابات میں مداخلت کا کوئی منصوبہ نہیں، جواد ظریف

share with us

تہران:29/ ستمبر 2019(فکروخبر/ذرائع)ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے کہا ہے کہ ایران کا امریکی صدارتی انتخابات پر اثرانداز یا ان میں مداخلت کرنے کا کوئی منصوبہ نہیں ہے۔ ظریف کے مطابق اُن کا ملک کسی بھی دوسرے ملک کے داخلی معاملات میں ملوث نہ ہونے کی پالیسی پر عمل پیرا ہے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ تہران حکومت امریکی صدارتی الیکشن میں کسی بھی امیدوار کو ترجیح دینے کا ارادہ نہیں رکھتی۔ امریکی ٹیلی وژن این بی سی کو انٹرویو دیتے ہوئے ایرانی وزیر خارجہ نے امریکا پر الزام عائد کیا کہ وہ ایران کے خلاف سائبر جنگ شروع کیے ہوئے ہے۔ اس انٹرویو میں جواد ظریف نے واضح طور پر کہا کہ جو بھی جنگ امریکا شروع کرے گا، اُس کو ختم کرنا اُس کے بس میں نہیں ہو گا۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا