English   /   Kannada   /   Nawayathi

طالبان سے جنگ بندی کی اپیل

share with us

کابل :29/ ستمبر 2019(فکروخبر/ذرائع)افغانستان کے صدارتی انتخابات کے بعد موجودہ صدر اشرف غنی نے طالبان سے لوگوں کی مرضی کا احترام کرتے ہوئے جنگ کو ختم کرنے کی اپیل کی ہے۔

افغانستان کے صدر اشرف غنی نے ہفتے کے روز کو ایک بیان میں طالبان سے کہا 'آپ کے لیے امن کے دروازے کھلے ہیں۔'
افغانستان کے الیکشن کمیشن کے مطابق پولنگ سٹیشنز پر طویل قطاروں کی وجہ سے ووٹنگ میں دو گھنٹے کی توسیع کی گئی تاہم ووٹنگ کا ٹرن آؤٹ بظاہر کم رہا۔
سکیورٹی خدشات کے پیشِ نظر حکام نے کابل میں شہر کے کچھ حصوں کی جزوی ناکہ بندی کی اور شہر میں ٹرکوں کے داخلے پر پابندی عائد کر دی تاکہ خود کش حملہ آوروں کو شہر میں داخل ہونے سے روکا جا سکے۔
سخت سیکوریٹی کے باوجود ووٹنگ کے دوران پولنگ سٹیشنز پر طالبان کےحملوں میں کم از کم چار افراد ہلاک اور 80 افراد زخمی ہو گئے۔
واضح رہےکہ طالبان نے انتخابات کے دوران پولنگ سٹیشنز کو نشانہ بنانے کی دھمکی دی تھی جس کے پیش نظر سکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے تھے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا