English   /   Kannada   /   Nawayathi

فلسطینی اتھارٹی کے صدر محمود عباس کا ملک  میں عام انتخابات کے اعلان کا فیصلہ

share with us

نیویارک:28/ ستمبر 2019(فکروخبر/ذرائع)فلسطینی اتھارٹی کے صدر محمود عباس نے کہا ہے کہ وہ نیویارک سے واپسی پر غزہ، مغربی کنارے اور مقبوضہ بیت المقدس میں عام انتخابات کے لیے تاریخ کا اعلان کریں گے۔  سنیویارک میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 74 ویں اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے محمود عباس نے اقوام متحدہ اور دیگر متعلقہ بین الاقوامی اداروں سے مطالبہ کیا کہ وہ ان انتخابات کے انعقاد کی نگرانی کریں۔انہوں نے کہا کہن اگر کوئی دوسری جماعت انتخابات کے اعلان کو روکنے کی کوشش کرے گی تو اس اس کی پوری طرح ذمہ دار ہوگی۔صدر محمودعباس کے اعلان کے بعد حماس نے آج ایک بار پھر فلسطینی دھڑوں میں مصالحت کی ضرورت پر زور دیا ہے۔ حماس کا کہنا ہے کہ اس نے 8 جماعتوں کی طرف سے پیش کردہ مصالحتی تجاویز قبول کرلی ہیں۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا