English   /   Kannada   /   Nawayathi

عراق اگلے ہفتے شام کے ساتھ القائم کی سرحدی گزر گاہ کھول دے گا

share with us

بغداد:28/ ستمبر 2019(فکروخبر/ذرائع)عراقی وزیراعظم عادل عبدالمہدی شام کی سرحد کے ساتھ واقع القائم کی گزرگاہ کھول دینے پر آمادہ ہو گئے۔ القائم کی گزر گاہ آئندہ ہفتے سامان اور مسافروں کے لیے کھول دی جائے گی،غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق عراقی حکومت نے نومبر 2017 میں ملک کے مغربی صوبے الانبار میں واقع قصبے القائم کو داعش تنظیم کے قبضے سے واپس لے لیا تھا۔ دارالحکومت بغداد سے 300 کلو میٹر مغرب میں واقع یہ قصبہ عراق میں داعش کے سقوط سے قبل تنظیم کا آخری گڑھ تھا۔عراق نے 2017 میں داعش تنظیم پر فتح حاصل کرنے کا اعلان کیا تھا۔عراق تین سرکاری گزر گاہوں کے ذریعے شام کے ساتھ مربوط ہے۔ سرحد کے دونوں جانب ان گزر گاہوں کے مختلف نام ہیں۔ ان میں عراق کی جانب القائم ہے جس کے مقابل شام کی جانب البوکمال ہے۔ اسی طرح عراق کی جانب الولید ہے تو اس کے مقابل شام میں التنف ہے۔ ان کے علاوہ تیسری گزر گاہ عراق میں ربیعہ کے نام سے ہے جب کہ شام میں اس کے مقابل الیعربیہ ہے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا