English   /   Kannada   /   Nawayathi

اسرائیل کی جارحانہ حرکتوں پر کیوں خاموش رہتے ہو؟ایرانی صدر کی اقوام متحدہ پرتنقید

share with us

تہران:26/ ستمبر 2019(فکروخبر/ذرائع)ایرانی صدر حسن روحانی   نے اقوام متحدہ  کے کردار پر تنقید کی ہے    کہ وہ  اسرائیل کی طرف سے  فلسطین،شام،لبنان اور عراق پر حملوں کے حوالے سے خاموش ہے ۔

 ایرانی صدارتی ذرائع کے مطابق ، جنرل اسمبلی کے 74 ویں اجلاس  کے سلسلے میں نیو یارک میں موجود  ایرانی صدر نے  اقوام  متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوٹیرش سے علاقائی صورت  حال پر بات چیت کی ۔

 روحانی نے  کہا کہ اقوام متحدہ سے تعاون کی بدولت  شام اور یمن  کے بحرانوں میں  مثبت پیش رفت دیکھنے میں آئی ہے اور اگر وہ چاہے  تو  ان کوششوں  میں مزید تعاون کر سکتے ہیں۔

 امریکی پابندیوں کے حوالے سے ایرانی صدر نے کہا کہ  ہم اس تنازعے کو بھی ماضی کے مسائل کی طرح حل کر لیں گے البتہ یہ تاریخ میں  ایک شرمناک باب کی حیثیت سے درج ہوگا کہ کس طرح  ایک  غاصب  ریاست نے اپنی  اقتصادی  دہشتگردی سے   ایک دیگر ملک  کی عوام کو  معاشی بد حالی میں جھونک دیا  جس پر اقوام متحدہ نے اُف تک نہ کی تھی ۔

 صدر روحانی نے   اقوام متحدہ پر اس حوالے سے بھی تنقید کی کہ  وہ  اسرائیل کی طرف سے  فلسطین ،لبنان،شام اور عراق پر حملوں  پر  خاموش رہی ۔

 اس موقع پر  گوٹیرش نے بھی کہا کہ   اقوام متحدہ جوہری معاہدے   کی مکمل حمایت کرتا ہے    جو کہ  سلامتی کونسل کی قراردادوں کا بھی ایک حصہ ہے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا