English   /   Kannada   /   Nawayathi

دنیا کو عدم برداشت، پر تشدد شدت پسندی اور دہشت گردی سے شدید خطرہ ہے، گوٹیرش

share with us

نیویارک:26/ ستمبر 2019(فکروخبر/ذرائع)اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انٹونیو گوٹیرش نے خبردار کیا ہے کہ دنیا کو عدم برداشت، پرتشدد شدت پسندی اور دہشت گردی سے انتہائی زیادہ خطرہ ہے جو ہر ایک ملک کو متاثر کر سکتی ہے، تنازعات کو شدید تر بنا سکتی ہے اور پورے کے پورے خطوں کو غیر مستحکم کر سکتی ہے۔ اقوام متحدہ کے سربراہ نے یہ بات جنرل اسمبلی کے اجلاس کے حاشیے میں سکیورٹی کونسل کے رکن ممالک کے وزراء سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ گوٹیرش نے سوشل میڈیا، سائبر حملوں اور ڈارک ویب کو بھی بڑے خطرات قرار دیا۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا