English   /   Kannada   /   Nawayathi

قابض اسرائیلی فوج نے فلسطینی وزیر کو گرفتار کرلیا

share with us

غزہ:26/ ستمبر 2019(فکروخبر/ذرائع)اسرائیل میں قابض فوج نے فسلطین اتھارٹی کے وزیر برائے اسرائیلی امور فادی الحدامی کو ایک بار پھر حراست میں لے لیا ہے۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق قابض اسرائیلی فوج نے پولیس کی مدد سے وزیر برائے اسرائیلی امور فادی الحدامی کو مشرقی یروشلم میں سیاسی سرگرمی کے الزام میں حراست میں لے کر تھانے منتقل کردیا ہے جب کہ ان کے ساتھی اور گورنر عدنان الغیث کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جارہے ہیں۔

اسرائیلی فوج کے مطابق فلسطینی وزیر ایک ایسے قانون کی خلاف ورزی کے مرکتب ہوئے ہیں جو حال ہی میں اسرائیلی حکومت کی جانب سے نافذ کیا گیا ہے جس کے تحت سیاسی سرگرمیوں کی ممانعت تھی اور اسی الزام میں فلسطین اتھارٹی کی جانب سے مقرر کردہ گورنر عدنان الغیث بھی مطلوب ہیں۔

یہ پہلی مرتبہ نہیں جب فلسطینی وزیر کو گرفتار کیا ہوگا، رواں سال میں یہ دوسری بار اور دو برسوں میں پانچویں بار ہے، اسی طرح گورنر عدنان الغیث کی گرفتاری بھی بارہا بار عمل میں لائی جاچکی ہیں تاہم ہر بار عدم ثبوت کی بنیاد پر قابض اسرائیل فوج دونوں رہنماؤں کو رہا کرنے پر مجبور ہو جاتی ہے۔

فلسطین اتھارٹی کے صدر محمود عباس نے فادی الحدامی کی گرفتاری کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے وزیر کی فی الفور رہائی کا مطالبہ کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ فلسطین کو اوچھے ہتھکنڈوں سے کمزور نہیں کیا جا سکتا، اسرائیلی جارحیت سے فلسطینیوں کے حوصلے مزید بلند ہوں گے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا