:اور ہر طرح کے
معاون اردومترجم کی لسٹ بلاوجہ روکے رکھنااردوکے س ... دارالعلوم دیوبند انتظامیہ کا ادارہ میں خواتین کے ... 1لاکھ کے پار جاسکتی ہیں چاندی کی قیمتیں ... ’’میں ہندو مسلمان نہیں کرتا‘‘ لیکن وزیراعظم کی ... بی بی سی ڈاکیومنٹری: شنوائی سے دہلی ہائی کورٹ کے ج ... کنہیا کر پر حملہ کرنے والے کون تھے ... یوٹیوب ویڈٰیو دیکھ کر نوجوان نے کرڈالاایسا کام کہ ... احتسابِ نفس کی وجہ سے بڑی تبدیلی لائی جاسکتی ہے ، ...

نیویارک:26/ ستمبر 2019(فکروخبر/ذرائع)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ مسئلہ کشمیر کے حل کے لیے جو بن پڑا کروں گا کیونکہ پاکستان اور بھارت کے درمیان اس وقت شدید چپقلش چل رہی ہے۔
اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں خطاب کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ انہوں نے پاکستان اور بھارت کے وزرائے اعظم سے علیحدہ علیحدہ ملاقاتوں میں اختلافات دور کرنے کے لیے زور دیا ہے۔
امریکی صدر نے کہا کہ پاکستان اور بھارت کے وزرائے اعظم کے ساتھ بہت مثبت ملاقاتیں ہوئیں جس میں مسئلہ کشمیر کے حل، باہمی تعلقات اور دو طرفہ تجارت کو فروغ دینے پر بات چیت کی گئی، میں نے عمران خان اور نریندر مودی سے کہا کہ دوستوں اب مسئلہ کشمیر کو حل کرو، بس اب اس مسئلے کو حل کرہی دو۔
ٹرمپ نے کہا کہ پاکستان اور بھارت دونوں ایٹمی ممالک ہیں اور انہیں یہ مسئلہ حل کرنا ہوگا، کشمیر انتہائی سنگین مسئلہ ہے جس کے حل کے لیے جو بن سکا کروں گا، میں نے دونوں ممالک کو ثالثی کی پیشکش کی ہے، ان دونوں کے درمیان اس وقت شدید چپقلش چل رہی ہے، امید ہے کہ وہ دونوں اپنے تعلقات کو بہتر کرلیں گے، عمران خان اور مودی دونوں نفیس آدمی ہیں اور دونوں ہی میرے اچھے دوست ہیں۔
Fajr | فجر | |
Dhuhr | الظهر | |
Asr | عصر | |
Maghrib | مغرب | |
Isha | عشا |