English   /   Kannada   /   Nawayathi

'مغربی ایشیا میں امریکی فوجیوں کی موجودگی قابل تشویش'

share with us

ماسکو:25/ ستمبر 2019(فکروخبر/ذرائع)روس نے مغربی ایشیا میں امریکی فوجیوں کی موجودگی پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئےکہا کہ اس سے خلیج فارس میں جاری کشیدگی دورنہیں ہوگی ۔

روس کے نائب وزیرخارجہ سرگئی ورشن نے صحافیوں کو بتایاکہ سعودی عرب کی تیل تنصیبات پر ہونے والے حملے کے بعد مغربی ایشیا میں امریکی فوجیوں کی موجودگی سے خلیج فارس میں کشیدگی دور نہیں ہوگی۔

انھوں نے کہاکہ ہم یہ نہیں سمجھتے کہ اس طرح کےمسائل فوجیوں کی تعداد بڑھاکر حل کیے جاسکتے ہیں۔' ہمیں لگتاہے کہ سبھی تفصیلات کی تصدیق کی جانی چاہئے ۔اس معاملہ کی جانچ کی جانی چاہئے۔ کسی بھی مسئلہ کا فوجی حل نہیں تلاش کیاجانا چاہئے'
واضح رہے کہ سعودی عرب کے بقیق اور خریص میں تیل کی تنصیبات پر اس ماہ کے اوائل میں ڈرون سے حملے کیے گئے تھے ،جس کی وجہ سے کمپنی کی 5اعشاریہ 7ملین بیرل خام تیل کی پیداوار متاثر ہوئی تھی ۔ یہ سعودی عرب کی مجموعی یومیہ پیدوار کا نصف حصہ ہے ۔
یمن کے حوثی باغیوں نے سعودی عرب کی ارامکو تیل کمپنی پر ڈرو حملے کی ذمہ داری ہی ہے ۔
امریکہ اور کئی یوورپی ملکوں نے حملوں کے لیے ایران کو قصوروار ٹھہرایا ہے ۔ایران نے ان حملوں میں اپنا ہاتھ ہونے سے انکارکیاہے ۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا