English   /   Kannada   /   Nawayathi

مودی کو کشمیریوں سے وعدہ نبھانے کی ضرورت: ٹرمپ

share with us

واشنگٹن:25/ ستمبر 2019(فکروخبر/ذرائع)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بھارت اور امریکہ کے درمیان تجارت کی اہمیت پر زور دیا۔ انہوں نے بھارت اور امریکہ کی باہمی تجارت کو بے خوف و خطر جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کیا۔

امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی سے ملاقات کی۔ملاقات کے بعد وہائٹ ہاوس کی جانب سے جاری کیے گئے بیان میں کہا گیا ہے کہ ٹرمپ نے بھارت اور پاکستان کے رشتوں کو استوار کرنے اور کشمیری عوام کو بہتر زندگی دینے سے متعلق کیے گئے وعدوں کی تکمیل پر نریندر مودی کی تعریف کی ہے۔

اس سلسلے میں بھارتی کے خارجہ سیکریٹری وجے گوکھلے نے بتایا کہ بھارت کو پاکستان کے ساتھ بات چیت کرنے میں کوئی گریز نہیں ہے، تاہم پاکستان کی جانب سے بہتر اقدامات کیے جانے کی ضرورت ہے، جسے پاکستان نہیں کر رہا ہے۔

بیان میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ صدر ٹرمپ نے بھارت اور امریکہ کے درمیان تجارت کی اہمیت پر زور دیا۔ انہوں نے بھارت اور امریکہ کے باہمی تجارت کو بے خوف و خطر جاری رکھنے کی بات کہی۔اس کے علاوہ دونوں ممالک کے رہنماوں نے افغانستان کے حالات سے متعلق تشویشات کا اظہار کیا۔

ساتھ ہی افغانستان میں خوشحالی اور امن کے ماحول کو قائم کرنے سے متعلق دونوں رہنماوں نے اپنے خیالات ظاہر کیے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا