English   /   Kannada   /   Nawayathi

جاپان اور جنوبی کوریا کے درمیان 700 پروازیں منسوخ 

share with us


ٹوکیو:24/ ستمبر 2019(فکروخبر/ذرائع)جاپان اور جنوبی کوریا میں تاپاہ طوفان کی وجہ سے 700 سے زیادہ پروازیں منسوخ ہوگئی ہیں۔جاپانی خبر رساں ادارے کے مطابق جاپان کے ادارہ موسمیات نے اعلان کیا ہے کہ گزشتہ دوپہر کے بعد آنے والے اس طوفان کی رفتار160 کیلومیٹر فی گھنٹہ ہے اور اب تک اس کی وجہ سے جاپان میں 412 اور جنوبی کوریا میں 359 پروازیں منسوخ ہوچکی ہیں۔ جاپان کے ادارہ موسمیات نے شہریوں کو خبردار کرتے ہوئے، پیر کو شدید بارش اور سیلاب کی پیشگوئی کی ہے۔ تاپاہ بحیرالکاہل میں آنے والا اس سال کا سترہواں طوفان ہے جو جاپان کی جانب بڑھ رہا ہے۔
 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا