English   /   Kannada   /   Nawayathi

اسرائیل: عرب پارٹیوں کی گینٹز کو حمایت

share with us

تل ابیب:24/ ستمبر 2019(فکروخبر/ذرائع)اسرائیل میں گزشتہ ہفتہ اختتام پذیر ہوئے عام انتخابات میں کسی بھی پارٹی کو اکثریت حاصل نہیں ہونے کے بعد عرب پارٹیوں کے گروپ نے سابق فوجی سربراہ بنی گینٹز کے وزیراعظم بننے کی حمایت کی ہے۔

عام انتخابات میں کسی بھی پارٹی کو اکثریت نہیں ملنے کے بعد موجودہ وزیراعظم بنجامن نیتن یاہو اور گینٹز نے حکومت بنانے کا عمل شروع کردیا ہے۔

انتخابات کی تیسری سب سے بڑی پارٹی بن کر ابھری عرب پارٹیوں نے کا کہنا ہے کہ 'وہ نیتن یاہو کو اقتدار سے ہٹانا چاہتے ہیں۔ سنہ 1992 کے بعد یہ پہلا موقع ہے جب وزیراعظم بننے کے لیے عرب سیاسی پارٹیوں کی حمایت کی ضرورت پڑ رہی ہے۔

اس سے پہلے اسرائیل میں اپریل میں انتخابات ہوئے تھے جس میں نیتن یاہو مخلوط حکومت بنانے میں کامیاب ہوئی تھی۔ اتحادی پارٹیوں نے حالانکہ بعد میں ان سے اپنی حمایت واپس لے لی تھی جس کے بعد ملک میں پھر انتخابات ہوئے تھے۔

ملک میں تیسری بار انتخابات کے شبہ کو دیکھتے ہوئے اسرائیل کے صدر روین ریالن نے گیبنٹز کی اتحاد والی بلیو اور وہائٹ پارٹی اور نیتن یاہو کے لیکوڈ پارٹی سے حکومت بنانے کی سفارش کی ہے۔ لیکوڈ پارٹی کو جہاں 31 سیٹیں ملی ہیں۔ وہیں بلیو اور وہائٹ اتحاد کو 33 سیٹیں ملی ہیں۔

روین ریالن نے کہا ہے کہ 'اسرائیل کو تیسری بار انتخابات میں ڈھکیلنے سے بچانے کے لیے وہ ہر ممکن کوشش کریں گے۔'

اسرائیل میں 120 سیٹوں پر انتخابات ہوئے ہیں۔ اکثریت کے لیے کسی بھی پارٹی کو 61 سیٹیں چاہیے۔ جوائنٹ لسٹ پارٹی کے رہنما ایامان اودیہ نے صدر سے کہا ہے کہ ان کی پارٹی کی ترجیح نیتن یاہو ہیں۔ جوائنٹ لسٹ پارٹی کو حالانکہ 13 سیٹیں ہی حاصل ہوئی ہیں جس کی وجہ سے نیتن یاہو حکومت بنانے کے اعدادوشمار سے کافی دور رہ جائیں گے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا