English   /   Kannada   /   Nawayathi

مہاراشٹرا ہریانہ میں اسمبلی انتخابات کی تاریخوں کا اعلان ، ۲۱ اکتوبر ووٹنگ ۲۴ اکتوبر کوآئیں گے نتائج

share with us

نئی دہلی:21/ ستمبر 2019(فکروخبر/ذرائع)الیکشن کمیشن نے دو ریاستوں ہریانہ اور مہاراشٹر میں اسمبلی انتخابات کی تاریخوں کا اعلان کردیا ہے۔ مہاراشٹر اور ہریانہ میں 21 اکتوبر کو ووٹ ڈالے جائیں گے جبکہ 24 اکتوبر کو نتائج کا اعلان کیا جائے گا۔ مہاراشٹر میں کل 288 سیٹوں کے لئے ووٹ ڈالے جائیں گے۔ وہیں، ہریانہ میں 90 سیٹوں کے لئے ووٹ پڑیں گے۔

چیف الیکشن کمشنر سنیل اروڑہ نے پریس کانفرنس میں بتایا کہ دونوں ریاستوں میں 27 ستمبر کو نوٹیفکیشن جاری کیا جائے گا۔ 4 اکتوبر تک کاغذات نامزدگی داخل کئے جا سکتے ہیں اور 7 اکتوبر تک کاغذات نامزدگی واپس لئے جا سکتے ہیں۔ اس کے علاوہ الگ الگ ریاستوں کی 64 اسمبلی سیٹوں اور بہار کی سمستی پور لوک سبھا سیٹ پر ضمنی انتخابات بھی 21 اکتوبر کو ہوں گے۔

پریس کانفرنس میں بتایا گیا کہ 288 اسمبلی سیٹوں والے مہاراشٹر میں اور 90 سیٹوں والے ہریانہ میں ایک ہی مرحلے میں ووٹ ڈالے جائیں گے۔ انتخابی شیڈول کے اعلان کے ساتھ ہی دونوں ریاستوں میں انتخابی ضابطہ اخلاق بھی نافذ ہو گیا ہے۔ اب ان دونوں ریاستوں میں کوئی نئے اعلانات نہیں کئے جا سکیں گے۔ مہاراشٹر میں 8.9 کروڑ رائے دہندگان اور ہریانہ میں 28 لاکھ ووٹرز اپنے حق رائے دہی کا استعمال کریں گے۔

 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا