:اور ہر طرح کے
چامراج نگر کے ایک گاؤں میں ووٹنگ کا بائیکاٹ ، نارا ... جنوبی کنیرا کے بنجارملے میں 100 فیصد پولنگ ... حیدرآباد یونیورسٹی میں فلسطین یکجہتی مارچ کیلئ ... وزیراعظم مودی کے بیان کی مذمت کرنے پر اقلیتی مورچ ... ہریدوار میں ہندو شدت پسندو کی مسلم نوجوان کو پریش ... وی وی پیٹ معاملہ: سپریم کورٹ نے اپنا فیصلہ دوبارہ ... نم آنکھوں کے ساتھ مولانا عبدالعلیم فاروقی کی تدفی ... وزیراعظم کے متنازعہ بیان بازی پر الیکشن کمیشن کا ...

کابل:17/ ستمبر 2019(فکروخبر/ذرائع) افغانستان کے شمالی صوبہ پروان میں صدر اشرف غنی کی انتخابی ریلی کے قریب دھماکے میں 24 افراد جاں بحق اور 30 زخمی ہوگئے۔
بین الاقوامی خبر رساں اداروں کے مطابق پروان کے دارالحکومت چاریکار میں صدر اشرف غنی کی قیادت میں ریلی نکالی جارہی تھی کہ اس دوران ایک زوردار بم دھماکا ہوا۔ حملے میں 24 افراد جاں بحق اور 30 زخمی ہوئے جبکہ صدر اشرف غنی محفوظ رہے۔
بم ڈسپوزل اسکواڈ کے مطابق یہ مقناطیسی بم کا دھماکا تھا جسے ایک پولیس موبائل میں نصب کیا گیا تھا۔ صوبائی حکومت کی خاتون ترجمان وحیدہ شاہکار نے بتایا کہ افغان صدر کا جلسہ اور ریلی جاری تھی کہ اس دوران داخلی مقام پر دھماکا ہوا۔ جاں بحق ہونے والوں میں خواتین اور بچوں سمیت عام شہری بھی شامل ہیں۔ تاحال کسی گروپ نے حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی۔
گزشتہ دنوں امریکا اور طالبان کے درمیان افغانستان سے جنگ بندی اور انخلا کے معاہدے پر اصولی اتفاق ہوگیا تھا اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے دستخط کے بعد یہ معاہدہ باقاعدہ طے پاجانا تھا۔ تاہم پھر کابل میں افغان خفیہ ادارے کے دفتر کے باہر خود کش حملے میں ایک امریکی فوجی سمیت 12 افراد ہلاک ہوگئے تھے اور طالبان نے حملے کی ذمہ داری بھی قبول کی تھی جس رپر امریکی صدر نے امن مذاکرات کو منسوخ کردیا۔
Fajr | فجر | |
Dhuhr | الظهر | |
Asr | عصر | |
Maghrib | مغرب | |
Isha | عشا |