English   /   Kannada   /   Nawayathi

کیا امریکہ ٹال مٹول کی پالیسیوں سے ہمارا امتحان لے رہا ہے، صدرِ ترکی

share with us

لندن:14ستمبر2019(فکروخبر/ذرائع)صدر رجب طیب ایردوان  کا کہنا ہے کہ  متحدہ امریکہ  ترکی کے خلاف جنگ کرنے والے دہشت گردوں کو اسلحہ فراہم  کر رہا ہے۔

برطانوی رائٹر ز  خبر ایجنسی کے سوالات کا جواب دینے والے صدر ایردوان نے بتایا کہ وائے پی جی، پی وائے ڈی  دہشت گرد تنظیم PKK کی شاخ ہے، جسے ہم مغربی ممالک کو آگاہی کرانے میں قاصر رہے ہیں۔ امریکہ نے یہاں پر شامی دہشت گردوں کے لیے ہزاروں کی تعداد میں ٹریلروں پر فوجی سازو سامان بھیجا ہے۔ یعنی نیٹو کا اتحادی ملک ترکی کو با اجرت فراہم  نہ کردہ اسلحہ کو ان کو مفت میں دے رہا ہے۔ میرے خیال میں جنا ب ٹرمپ کو ہمیں  سمجھ لینا چاہیے۔ کیا یہ ٹال مٹول کی پالیسیاں ہمارے صبر کا امتحان لے رہی ہیں؟ حقیقت یہ ہے کہ ہمارے صبر کا پیمانہ لبریز ہو رہا ہے۔ اگر ہمارے صبر کا پیمانہ لبریز ہو گیا تو ہم اپنے مسائل کا حل خود تلاش کرنے پر  مجبور ہو جائیں گے۔

صدر ترکی نے شامی شہر ادلیب کی چیک پوسٹوں سے ترکی کے اس مرحلے پر انخلاء کا معاملہ زیرِ بحث نہ ہونے کی وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ "اگر اسد قوتوں نے ہماری چیک پوسٹوں پر کسی قسم کا حملہ کیا  یا پھر ہمارے فوجیوں سے چھیڑا خانی کی تو اسوقت حالات ایک مختلف سمت کی جانب بڑھ جائیں گے ۔ ہم اسوقت کی طرح خاموش  نہیں بیٹھیں گے۔"

انہوں نے بتایا کہ ماہ اکتوبر کے اوائل میں روس، جرمنی، فرانس اور ترکی شاید ایک چہار رکنی اجلاس کریں گے، جس میں ادلیب اور مہاجرین کے معاملات پر غور کیا جائیگا۔

دوسری جانب صدر نے بتایا کہ روس سے خریدے گئے ایس۔400  کی ماہ اپریل تک نصبی کا عمل مکمل ہو جائیگا،  روس نے ہمیں سو۔35 اور سو ۔57 جنگی طیاروں کو فروخت کرنے کی پیش کش کی ہے۔ روس اس معاملے میں دفاعی صنعت سے متعلق ہر اقدام میں  اپنی خدمات فراہم کرنے پر تیار ہے۔

انہوں نے  ایف۔35کی ترکی کو حوالگی اور مشرقی بحیرہ روم میں قدرتی وسائل کی تلاش کے امور  کا بھی ذکر کرتے ہوئے کہا کہ " ایف۔35  کے راستے میں رکاوٹ پیدا کرنے کی صورت میں ہم  متبادل تلاش کرنے پر مجبور ہو جائیں گے۔"

جناب ایردوان نے مشرقی بحیرہ روم  میں قدرتی وسائل کی  تلاش کی سرگرمیوں کے حوالے سے بھی سوال کیا گیا جس کے جواب میں انہوں نے بتایا کہ شمالی قبرصی ترک جمہوریہ  کا حق جو بھی ہے یہ اپنی نفوس کی شرح کے مطابق  حاصل کرے گا۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا