English   /   Kannada   /   Nawayathi

لنگی پہن کر ڈرائیو کرنا پڑ سکتا ہے مہنگا ، اب لگے گا بھاری جرمانہ

share with us

نئی دہلی :09ستمبر2019(فکروخبر/ذرائع)پورے ملک میں ٹرک ڈرائیوروں کی پسندیدہ لباس لنگی ہے،لنگی پہن کر ٹرک چلانے میں وہ آرام محسوس کرتے ہیں، لیکن اب لنگی کے چکر میں انہیں بھاری جرمانہ ادا کرنا پڑسکتا ہے۔

اترپردیش میں لنگی لگاکر ٹرک چلانے والےڈرائیوروں کا بھی چالان کاٹا جارہا ہے۔ انہیں ایسا کرنے پر دو ہزار روپے کا جرمانہ ادا کرنا پڑے گا۔اگر کمرشیل گاڑیوں کے ڈرائیوروں اور ان کے معاونین لنگی اور بنیان پہن کر گاڑی چلاتے ہوئے پکڑے گئے تو انہیں 2000 روپے تک کا جرمانہ بھرنا پڑے گا۔

موٹر گاڑی(ایم وی) ضابطہ کے نئے التزامات کے تحت ڈرائیوروں کو ڈریس کوڈ کا نفاذ کرنا ہوتا ہے، لیکن ابھی تک اسے سختی سے نافذ نہیں کیا گیا تھا لیکن اب اس پر سختی کی گئی ہے۔

ڈرائیوروں کو فل لینتھ پینٹ اور شرٹ یا پھر ٹی شرٹ پہن کر ہی گاڑی چلانا ہوگا۔ اس کے علاوہ وہ چپل، سینڈل پہنکر یا پھر ننگے پیر گاڑی نہیں چلاسکیں گے۔
انہیں جوتے پہنا ضروری ہوگا۔ نئے التزامات کے تحت یہ ضابطے سبھی اسکول کی گاڑیوں کے ڈرائیوروں کے لیے بھی نافذ ہوگا۔

لکھنؤ کے اے ایس پی (ٹریفک) پونیندو سنگھ نے بتایا کہ ڈریس کوڈ 1939 سے ایم وی ضابطہ کا حصہ تھا اور جب 1989 میں ضابطہ میں ترمیم کیا گیا تھا، اس کی خلاف ورزی کے لیے 500 روپے کا جرمانہ لگایا گیا تھا۔

انہوں نے بتایا کہ اب ایم وی ایکٹ ، 2019 کی دفعہ 179 کے تحت ڈریس کوڈ کی خلاف ورزی پر 2 ہزار روپے کا جرمانہ لگایا جائے گا۔ اے ایس پی نے بتایا کہ اسکول گاڑی ڈرائیوروں پر بھی ضابطہ اور جرمانہ نافذ ہے۔

اترپردیش کے ایڈیشنل ٹرانسپورٹ کمشنر گنگا پھل نے بتایا کہ مرکزی ایم وی ضابطہ نے ریاستوں کو کچھ ٹریفک تحفظ ضابطے کو بنانے اور ان ضابطوں کو نظراندامزکرنے والوں کے خلاف کارروائی کرنے کا سخت حکم دیا ہے۔ قانون کے تحت لنگی اور بنیان پہننے والے ٹرک ڈرائیوروکمرشیل گاڑیوں کو چلانے کی اجازت نہیں ہے۔

ڈرائیوروں کو فل پینٹ، شرٹ اور بند جوتے پہننا چاہیے، یہ ضابطے اسسٹنٹ ڈرائیوروں پر بھی نافذ ہوتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ سرکاری گاڑی ڈرائیوروں کو ڈریس کوڈ کی خلاف ورزی کرنے پر بخشا نہیں جائے گا۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا